کمٹہ میں راہل گاندھی اور ان کے خاندان پراننت کمار ہیگڈے نے کیا رکیک حملہ۔ پوچھا’ خان‘ کنبہ’ گاندھی‘ کیسے بن گیا؟!

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th March 2019, 12:38 AM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 10؍مارچ (ایس او نیوز) اپنی بدزبانی اور اشتعال انگیزی کےلئے پہچانے جانے والے   کینرا رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے راہل گاندھی اور ان کے نسب پر رکیک حملہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کانگریس والے’’ پہلے اس بات کا ثبوت پیش کریں کہ’خان ‘کنبے والے’ گاندھی ‘کیسے بن گئے ، پھر اس کے بعد ہم بالاکوٹ میں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ثبوت فراہم کریں گے۔‘‘

ساحلی تعلقہ جات کے بی جے پی یووا مورچہ کارکنان کے اجلاس کاافتتاح کرتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے نے کہا کہ’’میں بار بار بولتا ہوں۔ گزشتہ پچیس سال سے بولتا آرہا ہوں۔ہمیں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والوں کی وجہ سے آزادی نہیں ملی ہے۔اپنی جان لڑانے والے بہادروں کی وجہ سے آزادی ملی ہے۔ زبان کھولوتو مہاتما گاندھی اور نہرو کے سوا کوئی دوسرا نام زبان پر لانے نہیں دیاجاتا۔‘‘پھرراہل کی نسل پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے میڈیا سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’’میڈیا والو لکھ لو۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو بم دھماکے میں ماردیا گیا تھااور ان کے چیتھڑے اڑ گئے تھے تو راجیو گاندھی کے جسم کی شناخت کرنے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرنا تھا اور اس کے لئے خون کی ضروت تھی۔ جب خون طلب کیا گیا تو سونیا گاندھی نے راہل کا خون نہیں بلکہ پریانکا کا خون لینے کے لئے کہاتھا۔ہمارے پاس اس کا ثبوت موجود ہے۔‘‘

پھر وزیر اعظم نریندر مودی کے گن گاتے ہوئے کہا اننت کمار نے کہا کہ ’’گزشتہ الیکشن میں مودی چاہیے والا مطالبہ تھا۔ اس بار کے الیکشن میں مودی ہی چاہیے والا مطالبہ ہے۔ کانگریس جن ریاستوں میں حکومت کررہی تھی، وہ سب اس سے دورہوچکی ہیں۔ ماضی میں کانگریس کے صدر سے ملاقات کے لئے وقت لینا مشکل ہوتا تھا اور آج خود کانگریس کے صدرکو ہی دیوے گوڈا کے گھر جاکر بیٹھنے کی نوبت آ گئی ہے۔‘‘ہیگڈے نے مزید کہا کہ ’’ضلع میں اننت کمار کا چہرا دیکھ کر کانگریس خوف نہیں کھاتی ہے ، بلکہ پارٹی کے1.47 لاکھ کارکنان کو دیکھ کر اسے ڈر لگتا ہے۔‘‘اس موقع پر موجود ایم ایل اے دینکر شیٹی نے کہا کہ ماضی میں جب میں دوسری پارٹی میں تھا، تب بھی میں نے بی جے پی کو ہی ووٹ دیا تھا۔

بھٹکل میں بھی سادھاکانگریس پر نشانہ: بھٹکل کوکتی علاقے میں مہاستی مندر کے ہال میں منعقدہ پارٹی  کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے بالواسطہ طور پر کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ’’مندر تعمیر کرنے کے لئے اور ٹورنامنٹس کے لئے عطیہ دینے والے لیڈروں کی اگر ضرورت ہے تو پھر انہیں ہی ووٹ دے کر کامیاب کرو۔‘‘ ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے پاکستان میں کی گئی کارروائی کے تعلق سے اننت کمار نے کہا کہ ’’ دیش کی فضائی فوج نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر جو حملہ کیاتھا اس کو پوری دنیا مان رہی ہے۔ لیکن اسی دیش کے کچھ پاگل ایسے ہیں جو اس حملے کے ثبوت طلب کررہے ہیں۔‘‘ مودی کے دوبارہ برسراقتدارآنے کا بھروسہ دلاتے ہوئے اننت کمار نے کہا کہ اس کی وجہ سے دیش مزید ترقی کرے گا۔ اس کے علاوہ ہوناور کے پریش میستا قتل کے سلسلے میں پارٹی کارکنان کے سوال پر اننت کمارنے کہا کہ’’ اس قتل کے ثبوت پہلے ہی مٹا دئے گئے ہیں۔ سی بی آئی کی تحقیقات جلد ختم نہیں ہوگی۔ اس کے لئے مزید وقت درکار ہوگا۔ ضلع میں جو بھی قتل ہوئے ہیں، وہ سب پوری منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...