آسٹریا میں برقعے پر پابندی کے قانون کا اطلاق
کینبیرا یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آسٹریا میں مکمل چہرے کے نقاب پر پابندی کے قانون ’برقعہ بین‘ کا اطلاق آج یکم اکتوبر سے کر دیا گیا ہے۔ اس قانون کے مطابق عوامی مقامات پر ہسپتالوں یا پارٹیوں میں استعمال کیے جانے والے ماسک سمیت کسی بھی طرح مکمل چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈیڑھ سو یورو جرمانہ ہو سکتا ہے۔ ایک عوامی جائزے کے نتائج کے مطابق چہرہ ڈھانپنے کی مخالفت کرنے والے ہر سات میں سے پانچ افراد اسلام مخالف نعرے لگانے والی سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ آسٹریا میں پندرہ اکتوبر کو عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے جن میں مہاجرین اور اسلام مخالف جماعتوں کی جیت کا امکان ہے۔