شاراپووا اور کربر آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں
ملبورن،16؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق چمپئن ماریا شاراپووااور اینجیلک کربر نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی لیکن کینیڈا کے ملوس راونچ ہاکرباہر ہو گئے۔ملبورن میں بڑھتے درجہ حرارت کے درمیان دونوں گرینڈسلیم فاتحین نے کورٹ پر بالکل وقت نہیں گنوایا۔ ڈوپنگ کی وجہ سے 15ماہ کی پابندی جھیل کر لوٹی شاراپووا نے اپنے پرانہ فارم دکھایا۔یہاں 2008میں خطاب جیت چکی شاراپووا نے جرمنی کی تتیانا ماریا کو 6-1, 6-4 سے شکست دی۔اب ان کا سامنا 14ویں نمبر کی لاٹویا کی اناستاسیایا امریکہ کی سیواستیواسے ہوگا۔وہیں دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی کربر نے انا لینا پھرائڈسیم کو 6-0, 6-4 سے شکست دی۔ چھٹے نمبر کیرولینا پلسکووا اور آٹھویں نمبر کی کیرولینا گارشیا بھی اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔مرد طبقے میں آکلینڈ کلاسک چمپئن فرنانڈو ورڈاسکو دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جنہوں نے 20ویں نمبر کی رابرٹو باتستا ایگٹ کو شکست دی۔راونچ کو 86ویں رینکنگ والے سلوواکیہ کے لوکاس لیکو نے چار سیٹوں میں شکست دی۔