آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچے بوپنا اور بابوس
ملبورن ،23؍جنوری(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے روہن بوپنا اور ہنگری کی ٹمیا بابوس کی جوڑی آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔پانچویں نمبر کے بوپنا اور بابوس نے امریکہ کی وانیا کنگ اور کروشیا کے فرانکو سکوگور کو 6-4, 6-4 سے شکست دی۔ایک گھنٹے تک چلے مقابلے میں بوپنا اور بابوس نے پہلے سیٹ کے تیسرے گیم میں 2-1کی برتری حاصل کرلی۔دوسرے سیٹ کے پانچویں گیم میں بوپنا اور بابوس نے سکوگور کی سروس توڑ کراسکور 3-2 کر لیا۔