آسٹریلین اوپن:ثانیہ-باربورا کی جوڑی دوسرے راؤنڈ میں
میلبورن،18جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار جمہوریہ چیک کی باربورا سٹریکووا نے آسٹریلین اوپن میں خواتین ڈبلززمرے میں ان کے سفر کی شاندار شروعات کی ہے۔ثانیہ-باربورا کی جوڑی نے ٹورنامنٹ کے پہلے دور کے مقابلے کوجیت کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔اس سے پہلے ہندوستانی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور یوراگوئے کے پابلو کیواس نے ٹورنامنٹ کے مرد ڈبلززمرے کے دوسرے دور میں داخل ہوئے۔ثانیہ-باربورا کی جوڑی نے بدھ کو کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے میچ میں برطانیہ کی جوسلن رایبریلی اور اے این اے سمتھ کی جوڑی کو 6-3، 6-1سے شکست دی۔ٹورنامنٹ کے مرد ڈبلززمرے کے پہلے دور کے مقابلے میں بوپنا اور پابلو کی جوڑی نے برازیل کے تھوماج بیلسی اورارجنٹائن کے میکسموگونزلز کی جوڑی کو 6-4، 7-6 (4سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوئے۔