آسٹریلیائی فاسٹ بالر شان ٹیٹ کو ملی ہندوستانی شہریت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2017, 12:12 PM | اسپورٹس |

ممبئی،22؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا)آسٹریلیا کے تیز بالر شان ٹیٹ کو ہندوستان کی شہریت مل گئی ہے۔ ٹیٹ کا ہندوستان سے کافی گہرا ناطہ رہا ہے۔ شان ٹیٹ ہند نڑاد ماڈل ماشما سنگھا کے شوہر ہیں اور ہندوستان میں ان کی سسرال بھی ہے۔ہندوستان کی شہریت ملنے کی معلومات آسٹریلیائی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے ایک ٹوئٹ کر کے دی۔شان ٹیٹ نے اپنا آخری ون ڈے میچ ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ 2011 کے کوارٹر فائنل میں کھیلا تھا۔ یہ وہی بالر ہے، جن کی آگ اگلتی اور تیز رفتار سے آتی گیندوں کے سامنے بلے بازوں کو کافی مشکل ہوتی تھی۔شان ٹیٹ نے ورلڈ کپ 2011 کے بعد ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی اختیارکرلی تھی اور اب وہ صرف ٹی 20 کرکٹ ہی کھیلتے ہیں۔ شان ٹیٹ نے آسٹریلیا کی ٹیم کے لئے 35 ون ڈے، 21 ٹی 20 اور 3 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔شان ٹیٹ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز گیند پھینکنے والے دوسرے بالر ہیں۔ 2010 میں انگلینڈ کے خلاف شان ٹیٹ نے 161.1فی گھنٹے کی رفتار سے گیند ڈال کر سب کو چونکا دیا تھا۔شان ٹیٹ نے سال 2005 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈبیوکیا تھا لیکن ان کا بین الاقوامی کیریئر زیادہ بڑا نہیں رہا، اب جب شان ٹیٹ کو مہاجرہندوستانی شہری کارڈ مل گیا ہے، تو وہ ہندوستانی کے شہری بن گئے ہیں۔ اس کارڈ کے ذریعے شان ٹیٹ ہندوستان میں ہونے والے انتخابات میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...