ٹی 20سہ رخی سیریز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا
ممبئی،28؍ مارچ(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )آسٹریلوی خواتین ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ٹی 20 کرکٹ سیریز کے میچ میں انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔اس یکطرفہ مقابلے میں آسٹریلیا نے جیت کے لیے 97 رنز کا ہدف 11. 3 اوور میں حاصل کر لیا۔ اس ساتھ ہی گزشتہ میچ میں انگلینڈ سے آٹھ وکٹ سے ملی شکست کا بدلہ بھی برابر کر لیا۔آسٹریلوی گیند بازوں میں سے کمنسے نے 20رن دے کر تین وکٹ لئے جبکہ جیس جوناسین اور میگان شٹ کو دو دو وکٹ ملے۔انگلینڈ کی ٹیم 96 رن پر آؤٹ ہو گئی۔دونوں ٹیمیں ہفتہ کو ہونے والے فائنل میں پہلے ہی جگہ بنا چکی ہے جبکہ ہندوستان تینوں میچ ہار کر باہر ہو گیا ہے۔