اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملہ:ریاستی حکومت نے 20؍ مسلم نوجوانوں کے خلاف اپیل داخل کی، جمعیۃ علماء ملزمین کا دفاع کرنے کے لیئے کمر بستہ، گلزار اعظمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th June 2018, 12:02 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،8؍ جون(ایس او نیوز؍پریس ریلیز) مہاراشٹر میں ہوئے ایک دہشت گردانہ واقعہ بنام اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں ریاستی حکومت کی جانب سے ملزمین کے خلاف داخل کی گئی اپیل کو آج ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے سماعت کے لیئے قبول کرلیاجس سے اس مقدمہ سے باعزت بری ہوئے ملزمین سمیت دیگر ملزمین کو شدید دھچکہ لگا ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت (انسداد دہشت گرد دستہ) نے خصوصی مکوکا عدالت کے ا س فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کی ہے جسمیں عدالت نے ا س معاملے کا سامنا کررہے 20؍ مسلم نوجوانوں میں سے8؍ مسلم نوجوانوں کو باعزت بری کردیا تھا جبکہ 3؍ نوجوانوں کو آٹھ سال ، 2؍ نوجوانو ں کو 14؍ سال قید بامشقت کی سزا اور دیگر 7؍ نوجوانوں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

60؍ صفحات پر مشتمل عرضداشت میں ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے حسٹس گوئی اور جسٹس کوتوال کو بتایا کہ ملزمین پر مکوکا قانون کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا تھا اور ثبوت و شواہد کی روشنی میں انہیں سزائیں بھی مکوکا قانون کے تحت ہی ملنا چاہئے تھی لیکن خصوصی مکوکا عدالت کے جج شریکانت انیکر نے اپنے فیصلہ میں ملزمین پر مکوکا قانون کے اطلاق کو غلط ٹہراتے ہوئے اپنا فیصلہ صادر کیا تھا جس کی وجہ سے بیشتر ملزمین کو راحت ملی تھی ۔

اسی درمیان ملزمین کو قانون امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے داخل کی گئی اپیل کاجواب دینے کے لیئے وہ تیار ہیں اور اس تعلق سے عدالت میں نمائندگی کی گئی ہے نیز ملزمین کے دفاع میں آج سینئر وکیل آباد فونڈا، ایڈوکیٹ شریف شیخ، ایڈوکیٹ انصار تنبولی ودیگر موجود تھے جنہوں نے عدالت سے گذارش کی کہ معاملے کی جلد از جلد سماعت کی جائے کیونکہ ۱۴؍ سال کی سزا پانے والے ملزمین ڈاکٹر محمدشریف اور مظفر تنویر کی ضمانت عرضداشتیں زیر سماعت ہیں ۔ 

دفاعی وکلاء کے شدید اسرار کے باجود دو رکنی بینچ نے ملزمین کی ضمانت عرضداشت پر سماعت کرنے سے معذرت کرلی اور معاملے کی سماعت دو ہفتوں کے لیئے ملتوی کردی۔آج متذکرہ ملزمین کی ضمانت عرضداشت پر بحث ہونے والی تھی لیکن استغاثہ نے عدالت پر دباؤ بنایا کہ وہ پہلے ملزمین کے خلاف داخل کی گئی اپیل کی سماعت کرے کیونکہ نچلی عدالت نے فیصلہ غلط دیا ہے اور ملزمین کو مکوکا قانونی کی بجائے تعزیرات ہند اور دیگر قوانین کے تحت سزا سنائی ہے ۔ 

ریاستی حکومت نے ملزمین محمد عامر شکیل احمد شیخ، سید زبیر سید انور قادری،محمد مظفر محمد تنویر،عبدالعظیم عبدالجمیل شیخ، مشتاق احمد محمد اسحاق، افضل خان نبی خان، ریاض احمد محمد رمضان،ڈاکٹر محمد شریف شبیر احمد، بلال احمد عبدالزاق، سید عاکف سید ظفر الدین، خطیب عمران عقیل احمد، شیخ وقار شیخ نثار، افروز خان شاہد خان پٹھان، محمد صمد شمشیرخان، محمد عقیل محمد اسماعیل مومن، فیصل عطاالرحمن شیخؒ ، محمد اسلم حاجی محمد لطیف اورسید ذبیح الدین کے خلاف اپیل داخل کی ہے اور آج ہائی کورٹ نے اس تعلق سے ملزمین کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے خصوصی مکوکا عدالت کے اس فیصلہ کے خلاف اپیل داخل کی ہے جسمیں اس نے ملزمین کو مکوکا قانون کی بجائے دیگر قوانین کے تحت سزائیں سنائی تھیں اور چند ملزمین کو باعزت بری بھی کردیا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...