منگلورو میں اے ٹی ایم سے رقم چرانے کی کوشش۔ ایک ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th January 2019, 1:46 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 12؍جنوری (ایس او نیوز) مینگلور اتّاور کے موسرو کوڈیکے کٹّے نامی علاقے میں کارپوریشن بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں گھس کر مشین سے رقم اڑانے کی کوشش کرنے والے ایک ملزم کو پانڈیشور پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص کا نام جیا راجہ (۴۴سال) ہے، جو کہ تھوکٹّو کارہنے والا ہے۔اس نے جمعرات کی رات کو  اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کی کوشش کی مگر ناکام ہونے کے بعد پھر وہیں پر چکر لگا  رہاتھا۔اس کی حرکت کو دور سے دیکھنے والے ایک شخص نے فوری طور پر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔جب پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو پولس نے بھی نوٹس کیا کہ جیا رام ابھی بھی وہیں پر چکر کاٹ رہا ہے ۔ پولیس نے اس سے پوچھ تاچھ کی تو اس نے اپنے آپ کو پینٹر بتایا۔

اے ٹی ایم بوتھ میں لگے سی سی کیمرے کے فوٹیج سے معلوم ہوا کہ جیارام نے مشین سے رقم چرانے کی کوشش کے دوران اپنے  چہرے  پر نقاب چڑھا رکھاتھا۔پولیس انسپکٹر محمد شریف، سب انسپکٹر منجولا اور دیگر اہلکاروں نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...