سوامی اگنی ویش جیسی شخصیت پر حملہ سنگین ،کیوں خاموش ہیں وزیر اعظم :ملی کونسل 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th July 2018, 12:32 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:19/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)سوامی اگنی ویش ایک بین الاقوامی اسکالر ،معروف مذہبی رہنما اور عظیم سماجی کارکن ہیں ،ان جیسی شخصیت پرحملہ ہونا یہ بتاتاہے کہ ملک میں نفرت اور انتہاء پسندی کی جڑیں بہت گہری ہوچکی ہیں اور حکومت اس کی پشت پناہی کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے ایک پریس ریلیز میں کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ سوامی اگنی ویش جیسی شخصیت پر حملہ ہونے کے باوجود وزیر اعظم خامو ش ہیں،وزیر داخلہ کی طرف سے کوئی مذمتی بیان نہیں آیاہے ،حکومت کے کسی فرد نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار نہیں کیا ہے اس کے برعکس ایک بی جے پی وزیر اعلی منتازع بیان دیتاہوئے کہاہے کہ یہ حملہ منصوبہ بند تھا اور سوامی جی نے خود اپنی شہرت کیلئے کرایاتھا ۔ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ سوامی اگنی ویش پر حملہ کرنے والے سبھی بی جے پی کارکنان تھے ،اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی پارٹی اور حکومت کے کسی ذمہ دار فرد نے اس کی مذمت کی ہے جس سے معلوم ہورہاہے کہ انتہاء پسندی اور فرقہ پرستی کو خود حکومت فروغ دے رہی ہے ۔سوامی اگنی ویش جیسے لوگوں پر حملہ ہونے کے بعد یہ بھی صاف ہوگیاہے کہ جب اتنے بڑے آدمی محفو ظ نہیں ہیں تو ایک عام کیسے محفوظ رہ سکتاہے اور کس طرح بے خوف ہوکر رہ سکتاہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...