کانگریس کا الزام، شمالی ہندوستانیوں پر حملہ روپانی حکومت کی سازش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th October 2018, 11:38 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے گجرات میں شمالی ہند کے لوگوں پر حملے کو’ وزیراعلیٰ وجے روپانی کی سازش‘ قرار دیا اور جمعہ کو کہا کہ ریاست کی بی جے پی حکومت کو برطرف کر کے صدر راج نافذ کیا جائے۔پارٹی کے سینئر لیڈر اور ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے گجرات بی جے پی کے کچھ لیڈروں اور ممبران اسمبلی کی مبینہ فیس بک پوسٹ اور ’اشتعال انگیز‘ ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے اور گجرات میں نوجوانوں کی ناراضگی سے توجہ بھٹکانے کے لئے شمالی ہند کے لوگوں کو نشانہ بنایا۔کانگریس ممبر اسمبلی الپیش ٹھاکور پر تشدد بھڑکانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ٹھاکور کے خلاف ثبوت ہے تو حکومت ان پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرے۔گوہل نے بتایاکہ حال ہی میں گجرات میں جو ہوا اسے لے کر ہر سچا گجراتی شرم محسوس کر رہا ہے۔ہماری ثقافت اس طرح کی نہیں ہے۔گجرات میں لوگ جہاں کہیں سے آتے ہیں، اس ریاست کے لوگ دل میں بسا لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت اور گجرات حکومت مختلف مسائل پر گھری ہوئی ہیں۔ گجرات میں غم و غصہ ہے۔اس سے توجہ بھٹکانے اوراپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے یہ سازش رچی گئی۔یہ وزیر اعلی روپانی کی سازش ہے۔گوہل نے کہاکہ وزیر اعظم گجرات سے آتے ہیں اور اتر پردیش سے الیکشن جیتتے ہیں۔2014 کی ان کی جیت میں اتر پردیش، بہار اور مدھیہ پردیش کا اہم کردار رہا۔ایسے میں وزیر اعظم اس پر بولیں اور روپانی حکومت کو برخاست کرکے صدر راج نافذ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔