اننت کمار ہیگڈے کی غنڈہ گردی کی مذمت؛ حکومت رپورٹ ملنے پر کارروائی کرے گی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th January 2017, 4:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔10/جنوری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر صحت رمیش کمار نے شمالی کینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کی طرف سے سرسی کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹروں پر حملے کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہاہے کہ اس طرح کی غنڈہ گردی پر کوئی خاموش نہیں رہ سکتا، بلکہ متعلقہ رکن پارلیمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں پر حملہ غیر انسانی حرکت ہے۔ یہ ڈاکٹر محکمہ صحت وخاندانی بہبود سے وابستہ ہیں اس سلسلے میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کی ہے، رپورٹ ملنے کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح انہوں نے بلگام میں بی جے پی رکن اسمبلی راجو کاگے کی طرف سے کانگریس کارکن پر مبینہ حملہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ حرکت بھی درست نہیں ہے، رکن اسمبلی ہو یا رکن پارلیمان اور ان کا تعلق چاہے کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو ان کی طرف سے اگر غلطی ہوئی ہے تو انہیں سزا ملنی ہی چاہئے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے چیرمینوں کو ملنے والے گھریلو کرایہ الاؤنس میں بے تحاشہ اضافہ کی بھی رمیش کمار نے سخت مذمت کی اور کہاکہ ایسے وقت میں جب ریاست مالی مشکلات سے دوچار ہے، یہ قدم اٹھانا مناسب نہیں۔ رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کے ڈاکٹروں پر حملے کی وزیر صنعت آر وی دیش پانڈے نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ اس طرح کے حملے اور خاص طور پراراکین پارلیمان اگر کرنے لگیں تو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ ملک کی جمہوریت خطرہ میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں متاثرین کو مکمل قانونی امداد فراہم کرنے کی سخت ہدایت دی جاچکی ہے۔رکن اسمبلی راجو کاگے کی طرف سے ایک کانگریس کارکن پر حملہ کے متعلق ایک سوال پر وہاں موجود وزیر داخلہ جی پرمیشور نے سخت مذمت کی اور کہاکہ اس سلسلے میں پولیس اپنا کام کرے گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔