بھٹکل میں اب پرانے آتی کرم داربھی بے حد پریشان؛ مکانات کی مرمت بن گیا بڑا مسئلہ؛ عُسفا نے دیا کاروار ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2019, 3:40 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 12؍فروری (ایس او نیوز) بھٹکل میں ایک طرف عرصہ سے آتی کرم کرکے رکھی ہوئی زمینوں پر مکانات تعمیر کرنے نہیں دیا جارہا ہے اور زیر تعمیر مکانات پر یہ کہہ کر بلڈوزر چڑھایا جاتا ہے کہ نئی آتی کرم داروں کو مکانات تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہے، وہیں اب تیس چالیس سال پرانے مکانات  کو مرمت کرنے سے بھی روکے جانے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں، بتایا جارہا ہے کہ محکمہ جنگلات کے آفسران مکانات مرمت کرنے پر بھی آدھمکتے ہیں اور بعض غریب لوگوں کے مکانات تُڑوانے کی بھی شکایتیں ملی ہیں،  جس کو لے کر غریب عوام اب بے حد پریشان ہیں۔

 جنگلاتی زمین پر اتی کرم کرکے برسہا برس سے رہائش پزیر مکینوں کو محکمہ جنگلات کے افسران کی جانب سے بار بار ہراساں کیے جانے کے خلاف عمر اسٹریٹ فرینڈز ایسوسی ایشن (عُسفا) نے کاروار میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم  پیش کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ  گزشتہ چالیس سال سے بھی زیادہ عرصے سے صرف اپنی رہائش کے لئے لوگوں نے جنگلاتی زمین پر قبضہ کرکے چھوٹے موٹے مکانات تعمیر کیے ہیں۔ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی ذاتی زمین نہیں ہے۔اب حالت یہ ہے کہ چالیس سال سے زیادہ پرانے مکان خستہ ہوگئے ہیں اور گرنے کی حالت میں آ گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اتی کرم زمینوں پر رہنے والوں کے لئے جان و مال کا خطرہ پید اہوگیا ہے۔ایسی صورت میں محکمہ جنگلات کے مقامی افسران مکینوں کے تحفظ کے لئے چھت اور دیواروں کی مرمت کرنے یا کھپریل اور شیٹس وغیرہ بدلنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔لاکھوں روپیوں کے خرچ سے کی گئی مرمت اور درستی کے کام کو ڈھادیا جاتا ہے اور اتی کرم داروں کو زندگی گزربسر کرنے کے حقوق سے محروم کررہے ہیں۔پولیس میں کیس درج کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔اس طرح آئے دن کسی نہ کسی کو ہراساں کیا جاتا ہے اوران کا جینا حرام کیا جارہا ہے۔اس وجہ سے اتی کرم زمینوں پر رہائش پزیر افرادکوبجلی کنکشن اور دیگر بنیادی سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کے لئے بھی مشکل پیش آرہی ہے۔

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ اتی کرم زمینوں پر مکانات بناکر رہنے والوں کی تمام مشکلات کے لئے محکمہ جنگلات کے افسران ہی پوری طرح ذمہ دار ہیں۔ اس سے پہلے بھی سابقہ ضلع ڈپٹی کمشنروں کے علم میں اتی کرم داروں کے مسائل لائے جاچکے ہیں۔مگر ا س کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ اس لئے اب موجودہ ضلع ڈپٹی کمشنر سے انصاف کی امید کی جارہی ہے ۔ میمورنڈم میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا  ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران کو مناسب ہدایات دی جائیں اور پہلے سے تعمیر شدہ مکانات کی مرمت یا چھت وغیرہ بدلنے کے سلسلے میں کسی طرح کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، تاکہ اتی کرم داروں کو کچھ راحت مل سکے۔

اس موقع پر جالی پٹن پنچایت ممبر آفتاب حُسین دامودی، شمیم بانو، ریشما سردار، فاطمہ ، شہناز سمیت عُسفا کے ذمہ داران فیصل ایم جے،  افضل اور دیگر کافی اراکین موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...