کووند ،مودی ،پرنب ،منموہن ،سونیا نے واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2018, 9:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،17؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند،وزیراعظم نریندرمودی ،سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی ،ترقی پسند اتحاد کی چیئرپرسن سونیاگاندھی ،مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ ،وزیرخارجہ سشما سوراج ،کئی وزرائے اعلی ،رہنماؤں اور سرکردہ شخصیات نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے جسدخاکی پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔

مسٹر واجپئی کا جمعرات کی شام ایمس میں انتقال ہوگیا۔انکا جسدخاکی لوگوں کے دیدار کے لئے انکی سرکاری رہائش گاہ 6،کرشن مینن مارگ پر رکھاگیاہے جہاں انھیں خراج عقیدت پیش کرنے والوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔

مسٹر مودی نے انکے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے سرجھکاکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر ان مرلی منوہر جوشی ،سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا اور مسٹر کلراج مشر نے بھی مسٹر واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار ،مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی ،اڈیشہ کے وزیراعلی نوین پٹنائک ،آسام کے وزیراعلی سربانندسونوال نے بھی مسٹر واجپئی کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...