سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حالت نازک، ایمس میں لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں واجپئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th August 2018, 12:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 16؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی صحت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے۔ گزشتہ 9 ہفتوں سے ایمس میں زیر علاج سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حالت کل اچانک بگڑ گئی ۔ ایمس کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان کی حالت کافی خراب ہو چکی ہے۔ واجپئی 11 جون کو گردے، سینے میں جکڑن، پیشاب کی نلی میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے ایمس میں بھرتی کرائے گئے تھے۔ ایمس کی جانب سے جاری ہیلتھ بولیٹن کے مطابق، ‘گزشتہ 24 گھنٹوں میں واجپئی کی حالت زیادہ خراب ہو گئی ہے، ابھی حالت نازک بنی ہوئی ہےاور وہ لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں‘۔

اٹل بہاری واجپئی کا حال جاننے کے لئے بی جے پی صدر امت شاہ ایمس پہنچ چکے ہیں۔ واجپئی کی حالت سنگین ہے اور انہیں لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے۔ وہیں، دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے واجپئی کی صحت کو لے کر ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اٹل جی کی صحت کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد ٹھیک ہوں۔ قبل ازیں، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو بھی واجپئی کا حال جاننے کے لئے ایمس پہنچے۔

وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز واجپئی کودیکھنے ایمس پہنچے تھے۔ وہ تقریباََ 7:15 بجے ایمس پہنچے اور 50 منٹ وہاں رکے۔ 93 سالہ واجپئی شوگر کے مریض ہیں اور ان کا ایک ہی گردہ کام کرتا ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جگت پرکاش نڈا، وزیر تجارت سریش پربھو، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل، مرکزی وزیر کپڑا اسمرتی ایرانی، سائنس اور وزیر ماحولیات ہرش وردھن، وزیر اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ اور وزیر صحت اشونی کمار چوبے بھی واجپئی کی صحت کا حال جاننے کے لئے اسپتال پہنچے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...