ایران میں فوجی پریڈ پر حملہ، آٹھ فوجی اہلکار ہلاک مبینہ ’تکفیری گروہ ‘ کے ملوث ہونے کا شبہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 22nd September 2018, 11:53 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

تہران 22ستمبر ( آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز)  ایران کے  جنوب مغربی شہرا ہواز میں ایک فوجی پریڈ کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم آٹھ فوجی اہلکار ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سالانہ پریڈ 1980سے 1988تک ہونے والی ایران عراق جنگ کے آغاز کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقد  کی گئی تھی جس کے دوران نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق حملہ آوروں نے اس چبوترے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جہاں اعلیٰ حکام فوجی پریڈ کے معائنے کے لیے موجود تھے۔غیر سرکاری خبر رساں ادارے 'مہر' کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کا تعاقب میں آنے والے سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بعض مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

حکام نے تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی درست تعداد نہیں بتائی ہے لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے واقعہ سے کم از کم دو درجن زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ایران کے سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں مبینہ تکفیری عناصر ملوث ہیں۔ واضح ہو کہ ایران کی حکومت’ تکفیریcase دہشت گرد‘کی اصطلاح ملک میں سرگرم مبینہ’ سنی شدت پسندوں‘ کے لیے استعمال کرتی ہے۔واضح رہے کہ اہواز شہر عراق کی سرحد سے متصل ایرانی صوبے خوزستان کا دارالحکومت ہے جہاں عربوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔ اہواز ماضی میں ایران کی عرب اقلیت کے مظاہروں کا مرکز بھی رہا ہے۔ایرانی فوج 'پاسدارانِ انقلاب' کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے 'اسنا' کے ساتھ گفتگو میں حملے کا الزام عرب قوم پرستوں پر عائد کیا ہے جنہیں ترجمان کے بقول سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ایران عراق جنگ کے آغاز کی سالگرہ کی مناسبت سے ہفتے کو دارالحکومت تہران سمیت کئی اور شہروں میں بھی فوجی پریڈز منعقد کی جارہی ہیں۔ اہواز میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔