شام میں اب کیمیائی حملہ؛ زہریلی گیس سے بچوں اور عورتوں سمیت سو سے زائد افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th April 2018, 1:47 AM | عالمی خبریں |

دمشق 8/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) شام میں فضائی حملوں کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کی ہلاکت کے بعد اب تازہ اطلاع یہ موصول ہوئی ہے کہ یہاں  کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقہ  غوطہ میں مبینہ طور پر  زہریلی گیس  چھوڑی گئی ہے جس کے نتیجے میں  سو سے زائد لوگ جاں بحق ہوگئے  ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق   شامی فورسز کی جانب سے اب یہاں  کیمیائی حملہ کیا گیا ہے جس کو لے کر مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رعد الصالح کے مطابق مشرقی غوطہ میں کلورین گیس سمیت ناقابل شناخت گیس کے حملے کیے گئے ہیں جب کہ تنظیم کے رضاکار متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سو سے زائد لوگوں کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ پانچ سو سے زائد لوگ  زندگی اور موت کی کشمکش  میں مبتلا ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقی غوطہ میں مسلح تنظیم جیش الاسلام کی کارروائی کے نتیجے میں جوابی کارروائی کی گئی ہے جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ "دو ما"  میں کم از کم ڈیڑھ سوافراد ممکنہ طور پر زہریلی گیس کے حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ، مگر   شامی حکومت نے کیمیائی حملے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ’آبزویٹری‘ کے مطابق غوطہ کے سب سے بڑے شہر دوما کے مختلف حصوں سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دئے اور کہا گیا کہ ریپبلکن گارڈ فورسز علاقے میں داخل ہو رہی ہیں جہاں جیش الاسلام نامی باغی گروپ نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتہ کو کہا کہ شام کے شہر" دوما" میں مبینہ جوہری ہتھیاروں کے حملے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی خبریں "ہولناک" ہیں اور اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے تو یہ "بین الاقوامی برادری کی طرف سے فوری ردعمل کا تقاضا کرتا ہے۔"

شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم 'سریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' کے ڈائریکٹر رمی عبدالرحمٰن نے کہا ہے  کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ جوہری ہتھیاروں کے ذریعے  ہلاکت کا جو معاملہ سامنے آیا ہے،  وہ  کیمیائی حملوں سے ہوا ہے۔

طبی امداد کی ایک غیر سرکاری تنظیم 'سریئن امریکن سوسائٹی' کے مطابق مبینہ طور پر کلورین بم سے دوما کے ایک اسپتال پر حملہ کیا گیا جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے، زہریلے مواد کے حامل بم سے دوسرا حملہ ایک قریبی عمارت پر کیا گیا۔

امریکہ نے کی مذمت: امریکہ نے اس مشتبہ کیمیائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ یہ ایک کیمیائی حملہ تھا تو اس کی  ذمہ داری روس پر بھی عائد کی جائے گی کیونکہ وہ شام کے صدر بشارالاسد کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔  امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان  میں کہا گیا ہے کہ اگر شام سے موصول ہونے والی رپورٹیں درست ہیں تو یہ ہلاکت خیز ہیں اور یہ بین الاقوامی برادری سے فوری ردعمل کا مطالبہ کرتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسد حکومت اور اس کی حمایت کرنے والوں کو جوابدیدہ بنایا جانا چاہئے تاکہ مستقبل  میں اس طرح کے حملوں کو فوری روکا جاسکے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی کہا ہے کہ دوما میں شہریوں کے خلاف مبینہ کیمیائی حملے کی شامی صدر بشارالاسد کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کچھ ممالک بھی بے حس اسد کی حمایت کررہے ہیں۔  اُدھر برطانیہ نے بھی اس حملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔