ممبئی کی بھارت پٹرولیم ریفائنری میں آتشزدگی، 45 افراد زخمی
ممبئی،9؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان پٹرولیم کی ریفائنری میں آتشزدگی کے حادثہ میں 45 افراد کے زخمی ہو جانے کی اطلاع ہے۔ افسران کے مطابق چمبور کے مہول علاقہ میں واقع پلانٹ میں آگ سہ پہر 3 بجے لگی۔ بی ایم سی کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے نو فائر ٹنڈرس، دوفوم ٹنڈرس اور دو جمبو ٹینکرس کی خدمات حاصل کی گئیں جبکہ ریفائنری کا خانگی آتش فرو عملہ بھی آگ بجھانے میں مصروف دکھائی دیا۔ تمام 45 زخمی افراد کو قریب میں واقع سیول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
وا ضح رہے کہ آگ لگنے سے قبل ریفائنری کی عمارت میں ایک زور دار دھماکہ بھی ہوا تھا جس سے آس پاس کی عمارتیں بھی ہل گئیں جبکہ کمپنی کے بیان کے مطابق آگ ہائیڈرو کریکر پلانٹ کے کمپریشر شیڈ میں لگی۔