شامی شہر ادلب میں فضائی حملہ، تقریباََ 29 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2018, 11:30 AM | عالمی خبریں |

دمشق12اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام میں باغیوں کے قبضے والے حما، ادلب اور الیپو صوبے میں جمعہ کو فضائی حملوں میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ میں واقع شامی انسانی حقوق آبزرویٹری نے بتایا کہ حما ، ادلب اور الیپو صوبے میں ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے کئی حملے کئے جس میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شمالی حما کے باغی لیڈر ابو البر الحماوی نے بتایا کہ اریم الکبریٰ کے مغربی شہر الیپو میں ہوائی حملوں کی وجہ سے قتل عام ہوا ہے۔ اورینٹ نیوز چینل کے مطابق فضائی حملوں میں یہاں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق کم از کم29 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ شام کی فوج نے جمعرات کو ادلب صوبے میں پمفلٹ گرا کر لوگوں سے سرکاری قانون کو اپنانے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ سات سال سے جاری جنگ خاتمہ کے دہانے پر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...