کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ، دس ہلاک اور تقریباً ایک سو زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2017, 11:18 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

واشنگٹن،10؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔ ابھی تک اس آگ کی لپیٹ میں آ کر کم از کم دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ میں تیزا ہوا کی وجہ سے شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ سانتا روزا کا پہاڑی علاقے اس آگ کی گرفت میں ہے۔ اس آگ نے کم از کم پندرہ سو مکانوں کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ اس کے شعلے اِس ریاست کے مشہور وائن پیدا کرنے والے علاقے میں داخل ہو گئے ہیں۔ پھیلتی آگ کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر قائم عارضی رہائش گاہوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ آگ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ناپا اور سانوما کے ہیں۔ریاست کیلیفورنیا کے گورنر جیری براؤن نے ناپا، سانوما، بْٹے، لیک، مینڈوسینو، نیواڈا اور یوبا کاؤنٹیز میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے۔ سانتا روزا میں صبح سے شام تک کرفیو کو بھی نافذ کر دیا گیا ہے تا کہ رات میں کوئی شخص آگ والے علاقے کی جانب نہ جا سکے۔جنگلاتی آگ نے سیاحتی مراکز کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کے اسٹورز کو بھی خاکستر کر دیا ہے۔ تقریباً ایک لاکھ پچھتر ہزار افراد جلتے درختوں اور انگاروں کے بیچ سے گزرتے ہوئے محفوظ علاقے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے ابھی تک دس افراد کے جل کر مرنے کی تصدیق کی ہے۔ایک سو کے قریب زخمیوں میں کئی افراد گہرے دھوئیں میں سانس لینے سے بھی شدید متاثر ہیں اور کئی دوسرے جھلسے ہوئے ہیں۔ ان زخمیوں کا علاج سانا روزا کے سینٹ جوزف ہسپتال میں جاری ہے۔ ہسپتال کے حکام کے مطابق زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ آگ بجھانے کے ساتھ ساتھ زخمی افراد کی تلاش کا سلسلہ بھی جای ہے۔حکام کے مطابق سانتا روز کے علاقے فاؤنٹین کلوو میں سینکڑوں مکانات کو آگ نے جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ آگ سے پیدا ہونے والی شدید حدت سے فاؤنٹین کلوو کے مکانوں میں کھڑی موٹر کاروں کی باڈیز، کھڑکیوں میں نصب شیشے اور ٹائروں کے اندر ایلومینیم کے پہیے بھی پگھل کر رہ گئے ہیں۔ آگ تقریباً دو سو میل یا تین سو کلومیٹر کے علاقے میں مختلف بڑے بڑے حصوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ آگ کے شعلوں سے اٹھنے والا دھواں تقریباً ایک سو کلومیٹر کی دوری پر واقع سان فرانسسکو تک پہنچ چکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی دو سال میں ممکن 

میانمار میں سکیورٹی دستوں کے وحشیانہ سلوک اور قتل و غارت گری سے جان بچا کر بنگلہ د یش پناہ گزیں لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی دو سال کے دوران وطن واپسی پر بنگلہ د یش اور میانمار حکام کے مابین اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔

ہوناور میں ایک کالج طالبہ کی عصمت دری کی کوشش؛ عوام نے نوجوان کو پکڑ کر کیا پولس کے حوالے

یہاں سے قریب 38 کلو میٹر دور ہوناور میں پولس نے ایک  کالج طالبہ کی  عصمت دری کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک 26 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت  ہوناور کے النکّی کے رہنے والے  گرو راما گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھٹکل انجمن ہائی اسکول کے ہونہار طلبہ کو گولڈ میڈلس؛ محمد عمر کو ملا ’وقار اسلامیہ ‘ اور امیر معلم نے حاصل کیا ’وقارِ انجمن‘ ایوارڈ

15جنوری برو ز پیر کو انجمن میدان میں منعقدہ اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور انجمن بائز ہائی اسکول کے 78واں سالانہ جلسہ میں اسلامیہ ہائی اسکول کے محمد عمر ابن جیلانی اکرمی کو ’وقار ِاسلامیہ ‘ اور انجمن بائز ہائی اسکول کے امیر ابن منیر محی الدین معلم کو’وقار ِ انجمن ‘ایوارڈ ...

مقتول الیاس کی بیوی کاپیغام پولیس کے نام۔ انصاف نہیں ملا تو جان دے دوں گی!

حال ہی میں قتل کیے گئے بدنام زمانہ ٹارگٹ گروپ کے گُرگے الیا س کی بیوی فرزانہ نے پولیس کے نام کھلے خط میں اپنے لئے انصاف دلانے کا مطالبہ کیاہے اور کہا ہے کہ اگر الیاس کے قاتلوں کو گرفتار کرکے اس کے ساتھ انصاف نہیں کیاگیا تو وہ اپنی جان دیدے گی۔

سرسی میں پرکاش رائے کے خطاب کردہ اسٹیج کوبی جے پی نے گائے کے پیشاب سے کیاپاک !

’ہمارا دستور ہمارا فخر‘کے موضوع پر اداکار دانشور پرکاش رائے نے سرسی میں جس اسٹیج سے خطاب کیا تھااس مقام کو اور راگھویندرامٹھ کلیان منٹپ کے احاطے کو بی جے پی کارکنان نے گائے کے پیشاب سے پاک کرنے کی کارروائی انجام دی۔