شامی امن بات چیت کا نیا دور رواں ماہ آستانہ میں ہو گا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th December 2017, 9:27 PM | عالمی خبریں |

دمشق،12؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شامی حکومت اور اپوزیشن گروپوں کے درمیان امن بات چیت کا ایک نیا دور 21 وار 22 سمبر کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہو گا۔ اس بات کا اعلان قازقستان کے حکام نے پیر کے روزکیا۔قازق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں لاپتہ مغوی افراد، قیدیوں، انسانی امداد کی رسائی اور سیف زون کے موضوعات پر خصوصی توجہ مرکوز ہو گی۔یہ اعلان اسی روز سامنے آیا ہے جب روسی صدر ولادیمر پوتین کی جانب سے شام میں موجود روسی افواج کے ایک بڑے حصّے کے انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ پوتین کا یہ حکم شام میں حمیمیم کے روسی اڈّے کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر سامنے آیا۔

آستانہ بات چیت جس میں روس ، ایران اور ترکی شامل ہیں اس کا مقصد شام کے تنازع کو حل کرنا ہے جس کے نتیجے میں سال برسوں کے دوران اب تک 3.3 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ دس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر اور پناہ گزین بن گئے۔ اب تک مذاکرات کے 7 ادوار ہو چکے ہیں۔رواں برس مئی میں آستانہ بات چیت کے سلسلے میں ترکی ، روس اور ایران کے درمیان شام میں 4 سیف زونز کے قیام کے حوالے سے ایک معاہدے طے پایا تھا۔ اس کے نتیجے میں پرتشدد واقعات میں کمی آئی ہے تاہم یہ سلسلہ مکمل طور پر رْکا نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...