قانونی رہنمائی اورقانونی امداد فراہم کرنے والی APCRکے لئے مالی تعاؤن کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2018, 5:59 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل /26 مئی (پریس ریلیز/ایس او نیوز) ایسوسی ایشن فا ر پروٹیکشن آف سیوِل رائٹس APCR جو ایک ملک گیر ادارہ ہے اور بلاتفریق مذہب وملّت قانونی مسائل میں جکڑے ہوئے افراد یا جیل میں بند قیدیوں کو رہنمائی اور امداد فراہم کرتا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں عوام الناس سے مالی تعاؤن کی اپیل کی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے APCR کے ریاستی جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ نیاز احمد نے بتایا کہ APCR عام معاملات کے علاوہ دہشت گردی کے الزام میں پھنسائے گئے بے گناہ قیدیوں کو انصاف دلانے کے لئے وکلاء کی خدمات فراہم کرتا ہے، اسی طرح ایسے مصیبت کے مارے افراد کے اہل خانہ کو حسب موقع تعاون کا انتظام کرنابھی اے پی سی آر کی عملی کارروائیوں میں شامل ہے۔ نیاز احمد کے مطابق الحمدللہ اے پی سی آر کرناٹکا زون اپنے مقاصد کے حصول کے لئے نہایت مستعدی کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ اس کی ایک بہت بڑی کامیابی دہشت گردی کے الزام میں مقید بھٹکل کے جناب مولانا شبیر گنگاولی کوالزامات اورجیل سے بری کرواناہے۔ اس کے علاوہ دیگر درجنوں معاملات میں اے پی سی آر کرناٹکا زون کی مداخلت سے مسائل حل ہوئے ہیں اور کئی افراد کو انصاف دلانے میں کامیابی ملی ہے۔

ایڈوکیٹ نیاز احمد کے مطابق ملک کے موجودہ حالات میں عام شہریوں کے علاوہ ہماری ملت کے نوجوانوں کو بھی سخت قانونی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ظاہر ہے کہ اس طرح کی قانونی امداد فراہم کرنے کے لئے کثیر مالی سرمایے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اے پی سی آر ایک غیر سرکاری ادارہ(این جی او) ہے جو اپنے ہمدردان کے مالی تعاون سے ہی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ لہٰذا رمضان کے بابرکت مہینے میں اہل خیر سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی زکوٰۃ اور صدقات کے ذریعے اس ادارے کی بھرپور مالی مدد فرمائیں تاکہ ظلم اور ناانصافیوں کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے بے قصور انسانوں کو مقدور بھر امداد و تعاون فراہم کرسکیں۔

پریس ریلیز کے مطابق اپنی امداد مندرجہ ذیل بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی جاسکتی ہے، یا پھر صدر، سکریٹری سے موبائل نمبر 9448169164/9845396530 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

APCR Karnataka chapter Bangalore.
Canara Bank, RT Nagar Branch, Bangalore. 
A/C. No. 0407201001147,
IFSC : CNRB 0003246.

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...