سوامی اسیما نند ودیگر کی سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ مقدمہ سے باعزت رہائی ایک منصوبہ بند سازش کا نتیجہ: گلزار اعظمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2019, 7:42 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،22؍مارچ (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سمجھوتہ ایکسپری سبم دھماکہ معالے کے کلیدی ملزم سوامی اسیمانند و دیگر کے خصوصی این آئی ائے عدالت کی جانب سے باعزت بری کیئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے کہا کہ ملزمین کی رہائی کے لیئے قومی تفتیشی ایجنسیNIA مبینہ طو ر پرذمہ دار ہے کیونکہ استغاثہ عدالت کے سامنے موثر طریقے سے ثبوت و شواہد پیش نہیں کرسکا ورنہ اقبالیہ بیان دینے کے باوجود ملزمین کا مقدمہ سے باعزت بری ہوجا نا حیرت انگیز امر ہے۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ یہ پہلا مقدمہ نہیں ہے جس میں این آئی اے نے ایک منصوبہ بند طریقے سے ایک مخصوص گروپ کے ملزمین کو مدد پہنچائی ہے ، مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ، مکہ مسجد بم دھماکہ معاملہ، جالنہ پرنا مسجد بم دھماکہ و دیگر اس کی تازہ مثالیں ہیں جہاں پر عدالت نے ناکافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر بھگوا ملزمین کو مقدمہ سے باعزت بری کردیا۔

گلزار اعظمی نے کہاکہ سوامی اسیمانند نے ہی دہلی کی پٹیالیہ ہاؤس عدالت میں ۲۰۱۰ء میں اقبالیہ بیان دیتے ہوئے ہندوستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں جس میں درجنوں مسلمان شہید ہوئے تھے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس کے بعد بھگوا ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی تھی لیکن مقامی تفتیشی ایجنسیوں سے تحقیقات اپنے ہاتھوں میں لینے کے بعد این آئی اے نے ایک منصوبہ بند طریقے سے بھگوا ملزمین کو مدد پہچانے کا عمل شروع کیا جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ این آئی اے کس طرح سے بھگوا ملزمین کو مدد پہنچاتی ہے اس کی زندہ مثال مالیگاؤں ۲۰۰۸ بم دھماکہ معاملہ ہے جس میں اس نے اے ٹی ایس کی جانب سے گرفتار کیئے گئے ملزمین سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر ودیگر کوکلین چٹ دے دی، اگر اس معاملے میں متاثرین کی جانب سے جمعیۃ علماء نچلی عدالت سے لیکر عدالت عظمی تک بروقت مداخلت نہیں کرتی تو ابتک بھگوا ملزمین مقدمہ سے باعزت بری ہوجاتے۔

گلزار اعظمی نے مزیدکہا کہ اگر سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکہ معاملے کے متاثرین آگے آتے ہیں تو جمعیۃ علماء سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کرکے سوامی اسیمانند و دیگر کی رہائی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع ہونے کے بارے میں لائحہ عمل تیار کریگی کیونکہ موجودہ حکومت نچلی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریگی اس کی امید لگانا فضول ہے۔

واضح رہے کہ 18؍ فروری 2007ء کو دہلی ۔لاہور سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں پانی پت کے قریب ۲ بم دھماکے ہوئے تھے جس میں 68؍ افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک درجن سے زائد مسافر زخمی ہوئے تھے۔بم دھماکوں کے بعد چار ملزمین سوامی اسیمانند، لوکیش شرما، کمل چوہان اور راجندر چودھری کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا جو پنچکولہ کی خصوصی این آئی اے عدالت میں چل رہا تھاجہاں گذشتہ کل چار ملزمین کو عدالت نے مقدمہ سے باعزت بری کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...