بہار اسمبلی میں پولیس افسر پر کارروائی کی مانگ پر بی جے پی کا ہنگامہ،شوروغل کے درمیان ہی چلتارہا وقفہ سوال

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 21st March 2017, 11:41 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ،20مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) بہار اسمبلی میں مشرقی چمپارن ضلع کے پکڑی دیال میں تعینات سب ڈویژنل پولیس عہدیدار (ایس ڈی پی او) وجے کمار پر مجرموں سے سازباز کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کے ارکان نے اسمبلی میں بی جے پی نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اسمبلی میں وزیر داخلہ وجیندر پرساد یادو نے بی جے پی کے رانا رندھیر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایس ڈی پی او پر کارروائی کے بی جے پی کے مطالبہ کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسا نہیں کرے گی۔ وزیر کے جواب سے حوصلہ افزاء بی جے پی کے ارکان اپنے اپنے مقام سے شور و غل اور نعرے بازی کرنے لگے۔رندھیر نے ایوان کو بتایا کہ 18 جنوری 2017 کو پکڑی دیال میں مجرموں نے اے کے 47 سے فائرنگ کی تھی جس میں نگر پنچایت نائب صدر سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ کیس کے تفتیش کارپکڑی دیال کے ایس ڈی پی اوکی مجرموں سے سازباز کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے مجرم کو اب تک نہیں پکڑا گیا ہے۔ اس سازباز کی وجہ سے وہاں تاجر کو مجرموں کی جانب سے رنگداری نہ دینے پر گولی مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ حزب اختلاف کے لیڈرپریم کمار نے کہا کہ ایس ڈی پی اووجے کمار ایک داغدار افسر ہیں اور ان کا الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے وقت ٹرانسفر کر دیا تھا۔ پریم کمار نے حکومت سے جاننا چاہا کہ مجرموں سے سازباز کرنے والے اس افسر کو حکومت کیوں بچانے کی کوشش کر رہی ہے
اس پر وزیر نے اپوزیشن کوپکڑی دیال کے ایس ڈی پی او کے خلاف ٹھوس ثبوت دینے کو کہا جس کے بعد ہی حکومت کی انکوائری کراکر کوئی کارروائی کر سکے گی۔ وزیر کے جواب سے غیر مطمئن بی جے پی کے ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے درمیاں میں آ گئے اور مجرموں کو تحفظ دینے والے پولیس اہلکار کو معطل کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ بی جے پی کے ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے، شوروغل کے درمیان ہی چل رہی اسمبلی کارروائی پر اپوزیشن لیڈر نے اسمبلی صدر کومنظم کرنے دینے کی اپیل کی۔ اس پراسمبلی صدر نے کہا کہ حکومت نے صاف طور پر کہا ہے کہ ایس ڈی پی او کے خلاف اگر اپوزیشن واضح الزام کی اطلاع دے تو حکومت ان کے خلاف کارروائی پر غور کرے گی۔ بی جے پی کے ممبران نے شوروغل جاری رکھا اور نعرے بازی کے درمیان ہی وقفہ سوال چلا، تاہم اپوزیشن لیڈر کے اصرار پر کچھ دیر تک شور و غل کے بعد بی جے پی ارکان اپنے اپنے مقام پر واپس لوٹ گئے۔ پورے معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر شرون کمار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ایک ہی سوال کو بار بار اٹھا کر عہدے کے وقار کو کم کر رہے ہیں۔ وقفہ صفر شروع ہوتے ہی اپوزیشن لیڈر نے ایک بار پھر اس معاملے کو اٹھایا جس کے بعد بی جے پی کے ارکان شوروغل اور نعرے بازی کرتے ہوئے ویل میں آ گئے۔ شوروغل کے درمیان وقفہ صفر اور خصوصی توجہ کارروائی پوری ہوئی اور بعد کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...