غذائی اجناس سربراہی ٹنڈر میں شفافیت ملحوظ رکھی جائے گی : کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th December 2018, 12:59 PM | ریاستی خبریں |

بیلگاوی 15؍دسمبر(ایس او نیوز)محکمہ بہبودی سماج سمیت تمام سرکاری ہاسٹلوں کو فراہم کئے جانے والے غذائی اجناس سربراہی ٹنڈر میں شفافیت کو ملحوظ رکھا جائے گا ۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی کمار بنگارپا کی جانب سے وقفہ صفر میں پیش کردہ مسئلہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کمار سوامی نے کہاکہ انتہائی کم قیمت پر غذائی اجناس فراہمی کاجھانسہ دے کر ٹنڈر حاصل کرنا اب ممکن نہیں ہے ۔ شفاف ایکٹ کے تحت آنے والے رہنما خطوط کو ملحوظ رکھتے ہوئے ٹنڈردےئے جائیں گے۔بہبودی سماج کے وزیر پریانک کھرگے نے کہاکہ اب تک طے شدہ معیار کے مطابق غذائی اجناس سربراہ کئے جانے والے ٹنڈر کے لئے کوئی رہنما خطوط نہیں تھے۔ اس وجہ سے سربراہی نظام میں فرق دکھائی دیا ہے۔ اب ایک وظیفہ یاب سینئر افسر کی صدارت میں 8رکن اصلاح کمیٹی تشکیل دے کر سدھار لانے کے اقدام کئے جارہے ہیں ۔ نئی کمیٹی میں اتنی جلد رپورٹ حاصل نہیں کی جاسکتی۔ آئندہ سال اس قسم کے مسائل رونمانہیں ہوں گے۔

کمار بنگارپا نے کہا تھا کہ شیموگہ ضلع میں کئی سال سے ایک ہی شخص غذائی اجناس سربراہی کا ٹنڈر حاصل کرتا رہا ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہیکہ یہ شخص انتہائی کم قیمت پر صرف ایک روپئے فی کلو راگی ، 10روپئے فی کلو گیہوں کی قیمت در ج کرتے ہوئے ٹنڈر حاصل کرلیا کرتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔