اسمبلی انتخابات 2018: بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، چھتیس گڑھ میں 77، تلنگانہ میں 38 اورمیزورم کے 13 امیدواروں کا اعلان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st October 2018, 11:36 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21 اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے چھتیس گڑھ، تلنگانہ اورمیزورم ریاست کے لئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ چھتیس گڑھ کی 90 سیٹوں میں سے 77 سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہیں تلنگانہ کی 38 اور میزورم کی 13 سیٹوں پربھی امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے بارے میں مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بتایا کہ کل 77 امیدواروں میں 14 خاتون، 25 نوجوان، 29 ایس سی اور10 ایس ٹی امیدوار ہیں۔ کسانی سے تعلق رکھنے والے 53 اور ایک سابق آئی اےایس افسرکو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے تو 14 موجودہ ممبران اسمبلی کے ٹکٹ کاٹ دیئے گئے ہیں، ان میں ایک وزیرکانام بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بڑے ناموں میں راج نانند گاوں سے وزیراعلیٰ رمن سنگھ، بلہا سے ریاستی صدر دھرم پال کوشک اورکھسریا سے سابق آئی اے ایس افسر اوپی چودھری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ چودھری حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں 18 سیٹوں پرالیکشن ہونے ہیں، جن میں سے 17 سیٹوں پر امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلے مرحللے میں جن 18 سیٹوں پرالیکشن ہوگا، ان میں سے بستر سنبھاگ کی 12 اورراج نانند گاوں ضلع کی 6 سیٹیں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔