دہلی اسمبلی کا تیسرا دن، بی جے پی نے بے گھروں کی موت پر بحث کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 10:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی نے قومی دارالحکومت میں بے گھروں کی مبینہ موت کو لے کر دہلی اسمبلی کی کارروائی میں آج رکاوٹ پیدا کی ۔جب کہ رین بسیروں کا انتظام کرنے والے رہائشی بورڈ نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا کی قیادت میں بی جے پی ممبران اسمبلی نے اسمبلی کے صدر رام نواس گوئل کی کرسی کے پاس آکر اس معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا ؛لیکن انہوں نے ان کی مانگ ٹھکرا دی۔ جواب میں آپ کے ممبران اسمبلی نے دلتوں کے خلاف ظلم اور خصوصی سی بی آئی جج بی ایچ لویا کی موت کا معاملہ اٹھا کر ان کامنھ بند کر دیا ۔ اس سے قبل آپ سے معطل اور گزشتہ سال وزیر کے عہدے سے ہٹائے گئے کراول نگر کے ممبر اسمبلی کپل مشرا کو مسلسل دوسرے دن مارشلوں کی طرف سے ایوان سے باہر کیا گیا ۔ انہوں نے آپ کے راجیہ سبھا کے امیدواروں کے پیچھے ’’ مالی لین دین ‘‘ کا الزام لگایا تھا۔ گزشتہ ہفتہ جب بے گھروں کی مبینہ موت کا مسئلہ اٹھا تھا تودہلی شہری اقامتی بورڈ نے ایک بیان جاری کرکے ایک این جی او کے دعووں کو مسترد کردیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...