کانگریس کارکن پر حملے کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی فرار،مفرور ایم ایل اے کے مقام کے بارے میں پولیس کو سراغ حاصل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th January 2017, 10:57 AM | ریاستی خبریں |

بلگاوی 11جنوری (ایس او نیوز ) بیلگاوی کے سپرنٹنڈنٹ پولیس روی کانتے گوڑا نے کہا ہے کہ پولیس کے پاس بی جے پی کے رکن اسمبلی راجو کاگے کے مقام کے بارے میں سراغ ہے جو کانگریس کے کارکن پر حملے کے الزام کا سامنا کرنے کے بعد سے فرار ہیں۔ کگواڑ کے رکن اسمبلی کے ارکان خاندان اور حامیوں نے سوشیل میڈیا پر رکن اسمبلی کی دختر کی تصویر پوسٹ کرنے پر یکم جنوری کو کانگریس کارکن ویویک شیٹی کی بری طرح پٹائی کردی تھی۔ گوڑا نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کے بعد رکن اسمبلی کا مکمل خاندان اور حامی لاپتہ ہیں۔پولیس کے پاس ان کے چھپے ہونے کے مقام کا سراغ ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ 13ملزمین بشمول کاگے اور ان کے خاندان کے قریبی ارکان کا پتہ چلانے کے لئے 4ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اس واقعہ کو پولیس کے علم میں نہیں لایاگیا تاہم میڈیا رپورٹس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو میراج مقام پر بھیجا اور 9جنوری کو متاثرہ ویویک شیٹی سے ایف آئی آر حاصل کی ۔ ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307اور دیگر دفعات کے تحت معاملات درج کرلئے گئے ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے منگل کی دوپہر ملزمین کے مکانات کی تلاشی لی اور ایک کار ضبط کی۔ تاحال کسی کا بھی پتہ نہیں چلا ہے ۔پولیس نے کہا کہ لااینڈآرڈر سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے ۔ جلد ہی ملزمین کے خلاف یقینی طور پر کارراوئی کی جائے گی۔ پولیس نے تلاشی مہم شروع کردی ہے اور ملزمین کی جلد گرفتاری کا انہیں یقین ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...