آسام: ندی میں غرقاب پانچوں لوگوں کی لاشیں گاڑی سمیت بر آمد ،

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th September 2018, 7:56 PM | ملکی خبریں |

شیوساگر (آسام)،06؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آسام کے شیوساگر ضلع میں ہفتہ کی رات ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو کر دریا میں گر گئی تھی۔ اس گاڑی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سوار تھے۔ جن کی تلاش مسلسل کی جا رہی تھی۔بدھ کی صبح تلاش مکمل ہو گئی۔ گاڑی کے ساتھ اس میں سوار پانچوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جائے حادثہ سے دس میٹر دور ہی 25 فٹ پر برآمد ہوئی۔ پہلے چمبک سے ایک تاثر ملا۔ لاش سڑنے کی بو سے دریا میں اترے غوطہ خوروں نے پہلے گاڑی کا بمپر برآمد کیا، پھر مکمل گاڑی ملی۔ گاڑی میں ہی خاندان کے تمام اراکین مردہ پڑے تھے۔این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف بٹالین کے ساتھ ہی تلاشی میں آرمی کے سول ڈیفنس کے کمانڈو بھی اتار دیے گئے تھے۔ فوج کی پیرا کمانڈو کے جوانوں کو تلاشی مہم میں پیر کی دوپہر سے لگا دیا گیا تھا۔بھارتی فوج کے آٹھ غوطہ خورپورے انتظام کے ساتھ اس کام میں منگل کی صبح سے لگے تھے۔بھارتی فوج کے یہ نوجوان خصوصی طیارے سے آکر اس کام میں لگے تھے۔ منگل کو سونار سکین کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ سروانند سونووال نے وزیر اعظم دفتر اور وزارت داخلہ کے عہدیداروں کے ساتھ اس تلاشی مہم کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ انہوں نے حالات کے بارے میں سے وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت داخلہ کو آگاہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ سونووال نے اس موضوع میں نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور مرکزی دفاعی وزارت سے بحریہ کی مدد کے لئے بات کی تھی۔واضح رہے کہ ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی دو کشتیاں یہاں مستقل طور پر تعینات کر دی گئی تھیں۔ تلاشی مہم میں لگے ہندوستانی فوج کے پیرا کمانڈو فورس، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کا کہنا تھا کہ دریا کے اندر بہت زیادہ کرنٹ اور کیچڑ ہونے کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آنے کی وجہ سے مہم میں اب تک کامیابی نہیں مل سکی تھی۔کئی مقامات پر 40 فٹ گہرائی تک غوطہ خوردریا میں جا رہے تھے۔ اس کام میں این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں، ایس ڈی آر ایف کی چھ ٹیموں کے ساتھ ہی ہندوستانی فوج کی پیرا کمانڈو فورس کی ایک ٹیم بھی لگی ہوئی تھی۔ کل 32 غوطہ خور ایک ساتھ پانی میں اتر کر تلاش کر رہے تھے۔مجموعی طور پر ریسکیو ٹیم کے 100 اہلکار اس مہم میں مصروف تھے۔ جن میں سے این ڈی آر ایف کے 44 سول ڈیفنس پیرا کمانڈو کے 05 اور باقی ایس ڈی آر ایف کے جوان تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...