آسام شہریت تنازعہ: ’اصل مقیم‘ معاملہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ ؛ عدالت عالیہ کا فیصلہ خوش آئند ہونے مولانا ارشد مدنی کو یقین

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th November 2017, 6:39 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،29نومبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز)  سپریم کورٹ نے آج آسام میں جاری شہریت تنازع سے متعلق تقریباً آدھا درجن عرضداشتوں پرسماعت کرتے ہوئے ’اصل مقیم‘شہریت معاملے میں اپنافیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس رنجن گوگوئی اورجسٹس روہنٹن نریمن کی بینچ کے سامنے آج جمعیۃ علما ہند،آل آسام مائینارٹی اسٹوڈنٹ یونین (آْمسو)، کانگریس کے سات ممبران اسمبلی اور آدی واسی اور بنگالی ہندو ؤں کی جانب سے دائر عرضداشتوں پرکئی گھنٹے تک بحث ہوئی۔آمسو کی پٹیشن پر جمعیۃ علماء ہند کے وکیل کپل سبل نے، کانگریس کے ممبران اسمبلی کی پٹیشن پرسلمان خورشید نے، دوآدیواسی عرضداشتوں پراندرا جے سنگھ اور بنگالی ہندؤں کی دوعرض داشتوں پر سنجے ہیگڑے نے بحث کی۔بحث مکمل ہونے کے بعد بنچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ 

عدالت میں بحث کے دوران جمعیۃ کی جانب سے یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ جب آسام میں این آرسی کا عمل چل رہا ہے تو اس میں صرف شہریت کی بنیاد پر ہی داخلہ ہوناچاہئے۔ جبکہ مخالفین اور حکومت کا کہنا ہے کہ اس میں ’اصل مقیم‘ بھی ایک پروویجن ہے اور انہیں بغیر کسی دستاویز کے این آر سی میں شامل کیا جائے۔ جمعیۃ کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ طے تویہ ہونا ہے کہ کون شہری ہے اور کون نہیں ہے۔ شہری ثابت کرنے کے لئے دستاویزات پیش کرنے ہوتے ہیں۔اگر کوئی شہری ہے تو اصل مقیم ہویا نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکیونکہ شہریت دستاویزات کی بنیاد پر دی جاتی ہے۔ دوسری جانب ’اصل مقیم‘ کے آپشن میں کسی دستاویز کا کوئی ذکر نہیں ہے۔عدالت میں بتایا گیا کہ جس وقت اصل مقیم کا قانون بنایا گیا تھااس وقت نیّت یہ تھی کہ جن آدیواسیوں کے پاس پہننے کوکپڑے تک نہیں ہیں انکے پاس شہریت کے دستاویزات کیا ں ہوں گے۔ اس لئے ایسے لوگوں کی خاطر گنجائش نکالی گئی تھی۔لیکن اس وقت صورتحال یہ ہے کہ آسام میں جن سوا تین کروڑ افراد کی شہریت کلیئر ہونی ہے ان میں سے دوکروڑکی شناخت ہوچکی ہے اوران دو کروڑ افرادمیں تقریبا سواکروڑافراداصل مقیم ہیں  جبکہ سترلاکھ افراد دستاویزات کے بنیادپر شہری تسلیم کئے گئے ہیں۔

جمعیہ علما ء ہند نے اپنی عرضداشت میں یہ مطالبہ کیاتھا کہ ’اصل مقیم‘ کے تعلق سے گائیڈلائن واضح کی جائیں۔عدالت میں آج حکومت ہند کے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے اصل مقیم معاملے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق 1951میں آئین ہند کے نفاذ کے وقت جو آسام کا شہری تھا اسے ’اصل مقیم تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ وہ عدالت کے سامنے یہ واضح نہیں کرسکے کہ اس بات کوکیسے ثابت کیا گیا کہ فلاں شخص 1951کوبھی آسام کا شہری تھا۔عدالت نے اس معاملے میں سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو آپ دوطرح کے شہری  پیدا کررہے ہیں۔ آسام معاہدہ کی کٹ آف ڈیٹ1971ہے۔ ایسے میں شہری شہری میں فرق پیدا ہوجائے گا۔آسام حکومت کے وکیل کے پاس عدالت کے اس سوال کاکوئی معقول جواب نہیں تھا۔ بنچ نے بحث مکمل کرانے کے بعد اپنافیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت کل حکومت کے اس مطالبہ پر غور کرے گی جس میں اس نے این آرسی کا کام مکمل کرنے کے آخری تاریخ 31دسمبر 2017سے بڑھا کرجولائی 2018کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 جمعیۃ علماہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے سپریم کورٹ میں آج اصل مقیم معاملہ میں ہوئی بحث اور اس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ مولانامدنی نے کہا کہ عدالت نے بہت سنجیدگی سے سماعت کی اورہمارے وکلا نے اپنی بات دلائل کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش کی۔ عدالت نے آسام حکومت اورمرکزی حکومت کے وکلا سے سخت سوالات کئے اور انکے جواب پر اپنی جانب سے سوال بھی اٹھائے۔ آسام سرکار کے وکیل مسٹر گوئل بھی عدالت کے سامنے اطمینان بخش وضاحت کرنے میں ناکام رہے۔مولانا مدنی نے امید ظاہر کی کہ انشا اللہ اس معاملے میں خوش آئند فیصلہ سامنے آئے گا۔

بحث کے دوران جمعیۃعلماء ہند کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ فضل ایوبی اور جمعیۃعلماء آسام کے صدرمولانا مشتاق عنفر بھی موجودتھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...