ایشیاکپ 2018: پاکستان کے منصو بے پر پا نی پھر گیا، سرفراز کی ٹیم کو 37 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچا بنگلہ دیش

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 27th September 2018, 12:01 PM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی  27ستمبر( ایس او نیوز) ایشیا کپ 2018 کے فائنل کے لئے ہوئے دلچسپ مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے کر ان کا خواب چکنا چور کردیا. بنگلہ دیش نے پاکستان کو 37 رنوں سے شکست دے دی۔  بنگلہ دیش کے 240 رنوں کے جواب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جدوجہد کرتی نظر آئی۔ لیکن فتح نے بنگلہ دیش کا ساتھ دیا۔

پاکستان کی پوری ٹیم 202 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی. پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز امام الحق نے 83 رن بنائے. شعیب ملک نے 30 رنوں کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے، نچلے آرڈر میں بلے بازی کرنے آیے آصف علی نے 31 رن بنائے. اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا.  فخرزمان اور بابراعظم اپنی ٹیم کو کوئی اہم تعاون نہیں دے سکے۔ یہی نہیں کپتان سرفرازاحمد بھی10 صرف رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شاداب خان 4 رن بناکر آوٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کے خلاف یہ میچ جیت کر ہندوستان سے فائنل کھیلنے کے لئے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے مجیب الرحمن نے چار وکٹ جھٹکے جبکہ مہدی حسن نے دو وکٹ لئے جبکہ آر حسین، محمود اللہ اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے اور ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

اس سے قبل  بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 239رن بناکرآوٹ ہوگئی۔ مشفق الرحیم کی شاندار 99 رنوں اورمحمد متھن کی 60 رنوں کی اننگ کی بدولت بنگلہ دیش کی ٹیم باعزت اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

اس سے قبل  بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 239رن بناکرآوٹ ہوگئی۔ مشفق الرحیم کی شاندار 99 رنوں اورمحمد متھن کی 60 رنوں کی اننگ کی بدولت بنگلہ دیش کی ٹیم باعزت اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

سومیا سرکاربغیرکھاتہ کھولے آوٹ ہوگئے، انہیں جنید خان نے فخرزماں کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا جبکہ ان کی جگہ لینے آئے مومن الحق4 گیندوں پر5 رن بناکرشاہین شاہ آفریدی کی گیند پربولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد ہی لٹن داس کو جنید خان نے بولڈ کردیا۔ وہ 16 گیندوں پر محض 6 رن بناسکے۔

اس سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان مشرف مرتضیٰ نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ ابوظہبی کے شیخ زیاد اسٹیڈیم میں بدھ کو پاکستان اوربنگلہ دیش ہونے والے مقابلے میں شکست  خوردہ پاکستان کا خواب چکنا چور ہوگیا. اس سے قبل ٹیم انڈیا نے اسے دو میچوں میں بری طرح سے ہرایا تھا. لیکن اس بار بنگلہ دیش نے ہراکر بڑا گہرا زخم دے دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔