ندیوں کی حفاظت کیلئے بلالحاظ پارٹی تمام سیاستدانوں کا عزم ایشا فاؤنڈیشن اور حکومت کرناٹک کے درمیان25 کروڑ پودوں کی تنصیب کے لئے سمجھوتہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th September 2017, 10:37 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور،10/ستمبر(ایس او نیوز) ایشا فاؤنڈیشن کے بانی جگی واسو دیو کی جانب سے ندیوں کو بچاؤ قومی مہم’’ریلی فارریورس‘‘ کو شہر بنگلور سرویس میں زبردست حمایت حاصل ہوئی، یہاں پیلس گراؤنڈ میں منعقد اجلاس میں ہزاروں افراد نے انسانیت اور جانداروں کے تحفظ کے لئے ضروری ندیوں کو بچانے کا عزم کیا، ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا ، مرکزی وزیر اننت کمار، ڈی وی سدانند گوڈا ودیگر نے بلالحاظ پارٹی اس مہم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر حکومت کرناٹک اور ایشا فاؤنڈیشن نے ریاست میں25 کروڑ پودوں کی تنصیب کے لئے ایک سمجھوتہ مفاہمت پر دستخط کئے، حکومت کی جانب سے سدارامیا اور فاؤنڈیشن کے جانب سے جگی واسودیو نے دستخط کئے، بعد میں خطاب کرتے ہوئے جگی واسودیو نے کہا کہ ملک کے سیاستدان اختلافات کے باوجود ملک کے مفاد کے لئے متحد ہوتے ہیں، ملک کی 16 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے اس ریلی میں حصہ لے کر اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلیٰ سدارامیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی سے قبل اور موجودہ دور میں ملک کی ندیوں کی صورتحال میں نمایاں فرق ہے، اس وقت وافر مقدار میں پانی ندیوں میں رہتا تھا، لیکن اب40 فیصد پانی میں کمی آئی ہے، اگر صورتحال اس طرح برقرار رہی تو آئندہ پانی کا حاصل ہونا بھی مشکوک ہے، اس لئے سدگرو کی اس مہم کو ریاستی حکومت ہر ممکن تعاون کرنے تیار ہے، انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کے ساتھ کئے گئے سمجھوتہ کے مطابق25 کروڑ پودوں کی تنصیب ہوگی اور ندیوں کے کنارے ایک کلو میٹر سرکاری جگہ پر پودے نصب کئے جائیں گے، مرکزی وزیر اننت کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دور میں بھگی رتھ نے تپسیا کے ذریعہ گنگا ندی کا جنم کیا اب سدگرو جگی واسودیو کی اس مہم کو مرکز کی مکمل حمایت حاصل ہے، مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڈا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لئے پانی کی حفاظت تمام کا فرض اور حق ہے، اور سدگرو کی یہ مہم جن آندولن میں تبدیل ہوگی، ریاستی وزیر برائے آبی وسائل ایم بی پاٹل نے کہا کہ عام تاثر یہ ہے کہ اگر تیسری عالمی جنگ کی ضرورت پڑی تو وہ پانی کی خاطر ہوگی، اس لئے اس جنگ کی صورتحال کو روکنے کے لئے سدگرو کی مہم کی مکمل حمایت ضروری ہے، جلسہ میں مشہور کنڑا فلمی اداکار پنیت راجکمار اور گلوکارہ اوشا اتھپ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، جنہوں نے اپنے نغموں سے سامعین کا دل موہ لیا، پنیت راجکمار اور اوشا نے اس بامقصد پروگرام میں شرکت کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔اجلاس کے دوران فنکار ولاس نائک نے ندیوں کے تحفظ اور ترقی پر اپنی مصورتی کے ذریہ پیغام عام کرکے سامعین کو محظوظ کیا، اس موقع پر ریاستی وزری کے جے جارج، میسور کے مہاراجہ یدوویر وڈیر ودیگر موجودرہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...