پاکستان میں آسیہ بی بی کے شوہر کی امریکی صدر ٹرمپ سے مدد کرنے اور پناہ دینے کی اپیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th November 2018, 4:14 AM | عالمی خبریں |

اسلام آباد4نومبر(آئی این ایس انڈیا)  پاکستان میں توہین مذہب کے مقدمے میں کئی برسوں سے جیل میں بند اور حال ہی میں ملکی سپریم کورٹ کی طرف سے بری کردی جانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح نے امریکی صدرڈونالڈٹرمپ سے مدد کرنے اور پناہ دینے کی اپیل کی  ہے۔

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے اتوار 4 نومبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق آسیہ بی بی، جنہیں سن 2010 میں سنائی جانے والی سزائے موت بدھ 31 اکتوبر کے روز پاکستانی سپریم کورٹ نے منسوخ کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا، ابھی تک جیل میں ہیں اور اپنی رہائی سے متعلق سرکاری دستاویزی کارروائی مکمل ہونے کے انتظار میں ہیں۔

آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح نے کل ہفتہ 3  نومبر کے روز ڈوئچے ویلے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اپنی، اپنے اہل خانہ اور خاص طورپر جیل میں بند اپنی اہلیہ کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہے۔انہوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہاتھاکہ آسیہ بی بی پر جیل میں بھی حملہ کیا جا سکتا ہے۔اب اسی سلسلے میں روئٹرز نے لکھا ہے کہ عاشق مسیح نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ وہ آسیہ بی بی اور ان کے اہلِ خانہ کی پاکستان سے رخصتی میں مدد کریں اور اس اقلیتی جوڑے اور اس کے خاندان کو امریکا میں پناہ دی جائے۔

روئٹرز نے لکھا ہے کہ عاشق مسیح نے امریکی صدر کے علاوہ برطانیہ اور  کینیڈا کے وزرائے ا عظم سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی ان کی اور ان کے خاندان کی مدد کریں۔ برطانیہ میں پاکستانی مسیحیوں کی تنظیم برٹش پاکستانی کرسچین ایسوسی ایشن کی طرف سے ریکارڈ کیے گئے عاشق مسیح کے ایک ویڈیو پیغام میں، جسے روئٹرز کے نامہ نگار نے خود بھی دیکھا، آسیہ بی بی کے شوہر نے کہا ہے، ’’میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان سے رخصتی میں ہماری مددکریں۔‘‘اس ویڈیو میں عاشق مسیح نے مزید کہا ہے، ’’میں برطانیہ کی وزیر اعظم اور کینیڈا کے وزیر اعظم سے بھی یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی ہماری مدد کریں۔‘‘

اس ویڈیو پیغام میں عاشق مسیح نے اپنے بھائی جوزف ندیم کے لیے بھی پاکستان سے رخصتی اور بیرون ملک پناہ کے حصول میں مدد کی اپیل کی ہے۔ جوزف ندیم نے بھی آسیہ بی بی کی گرفتاری کے بعد اپنی بھابھی کا مقدمہ لڑنے میں عملی طورپر اپنے بھائی عاشق مسیح کی بھرپور مدد کی تھی اور عاشق مسیح کے مطابق جوزف ندیم کی زندگی بھی خطرے میں ہے۔روئٹرز کے مطابق اس ویڈیو اور اس میں دیے گئے پیغام کے بارے میں جب اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور برطانیہ اور کینیڈا کے ہائی کمشنوں سے رابطہ کیا گیا، تو ان کی طرف سے کوئی بھی رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

کل ہفتے کے روز آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک بھی یہ کہتے ہوئے پاکستان سے بیرون ملک چلے گئے تھے کہ انہیں جان سے مار دیے جانے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ سیف الملوک کے مطابق انہیں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی سلامتی سے متعلق گہری تشویش لاحق تھی اور وہ کسی مشتعل ہجوم کا نشانہ بننے سے قبل اپنی جان بچانے کے لیے بیرون ملک جا رہے تھے۔آسیہ بی بی کے لیے سزائے موت کے گزشتہ عدالتی حکم کی منسوخی اور ان کی رہائی کے ملکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد پاکستان میں اسلام پسند حلقوں کی طرف سے پر تشدد مظاہرے شروع کر دیے گئے تھے، جن میں کئی شہروں اور قصبوں میں بہت سی نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ان مظاہرین میں انتہائی دائیں بازوکی مسلم مذہبی تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے کارکن نمایاں تھے۔ ان مظاہرین کے مطابق آسیہ بی بی کی رہائی کا عدالتی فیصلہ ’غلط‘ ہے اور اس خاتون کو ’سزا دی جانی چاہیے‘۔یہ پرتشدد مظاہرے حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کے مابین ایک سمجھوتے کے بعد ختم ہوئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...