بزرگ خاتون کی لاش کے ساتھ غیر انسانی برتاؤ کرنے کے معاملے میں اے ایس آئی معطل
بھونیشور، 27؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اڑیسہ کے بالیشور ضلع میں ایک بزرگ خاتون کی لاش کے ساتھ غیرانسانی برتاؤ کرکے اپنے فرض کے کے معاملے میں سرکاری ریل پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی)آج معطل کر دیا گیا۔جی آر پی اڑیسہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجے کوشل نے کہا کہ ایک عمررسیدہ خاتون کی لاش لے جانے کے دوران اپنے فرائض کوپورا نہیں کرنے کے لئے ہم نے اے ایس آئی پی آر مشرا کو معطل کر دیا ہے۔واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بالیشور ضلع میں عمررسیدہ خاتون کی لاش لے جانے کے لئے دو کارکنوں کو کرائے پر لیا گیا تھا۔ان کارکنوں نے لاش لے جانے کے لئے مبینہ طور پر لاش کی ہڈیاں توڑ دیں اور لاش ایک کپڑے میں لپیٹ کر بانس کے ایک کھمبے میں باندھ کر لے گئے۔کوشل نے کہا کہ اے ایس آئی اس وقت ڈیوٹی پر تھے اور وہاں موجود تھے لیکن انہوں نے کارکنوں کے ایکٹ کی مخالفت نہیں کیا۔بالیشور ضلع میں سورو ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی کی زد میں آنے سے 80سالہ خاتون سلمانی بیہرا کی موت ہو گئی تھی۔لاش کو کمیونٹی صحت کے مرکز لے جایا گیا لیکن جی آر پی کے لوگ وہاں 12گھنٹے بعد پہنچے۔اڑیسہ انسانی حقوق کمیشن نے بالیشور کے ضلع افسر اور ریلوے کے ای جی پی سے اس واقعہ کے سلسلے میں چار ہفتوں کے اندر جواب مانگا ہے۔قومی انسانی حقوق کمیشن نے بھی اڑیسہ حکومت کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔