وسندھراراجے سرکارکوکام کرناچاہیے تھا، اشوک گہلوت نے حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کاجائزہ لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th December 2018, 10:37 PM | ملکی خبریں |

جے پور، 16؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں پیر کو تیسری بار وزیراعلیٰ کی حلف لینے جا رہے اشوک گہلوت نے آج یہاں حلف برداری کے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لیا۔مسٹر گہلوت نے حلف برداری کی تقریب سائٹ البرٹ ہال پہنچ کر تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ریاستی انچارج اویناش پانڈے بھی ان کے ساتھ تھے۔اس موقع پر مسٹر گہلوت نے میڈیا سے کہاہے کہ پچھلی باروسندھرا راجے کی قیادت میں بھاری اکثریت کے ساتھ بی جے پی اقتدار میں آئی تھی اور وہ چاہتی تو کام کرکے دکھا سکتی تھی۔لیکن غفلت برتی گئی اور کام نہیں کیا۔ ان کے آپس میں جھگڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو کام کے تئیں غفلت نہیں برتنی چاہیے تھی۔ ان کے پاس اس سے پہلے پانچ سال کام کرنے کا تجربہ تھا لیکن وہ کام نہیں کر پائی۔

اس موقع مسٹر پانڈے نے میڈیا سے کہا کہ دس بجے ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں کانگریس صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ،مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال، بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر مایاوتی، سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور مختلف ریاستوں میں کانگریس کے سینئر لیڈر، حزب اختلاف کے رہنما کے علاوہ مارکسی کمیونسٹ پارٹی، این سی پی اور ڈی ایم کے اور مہاگٹھ بندھن کے کئی بڑے رہنماؤں کو مدعوکیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیر کو مسٹر گہلوت وزیراعلیٰ اورمسٹر سچن پائلٹ نائب وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے اور اس کے بعد جلد ہی کابینہ بھی تشکیل کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تقریب میں مہاگٹھ بندھن کے کئی رہنماؤں کے ایک نظریہ اور ایک جگہ آنے کا ایک پیغام بھی جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ البرٹ ہال میں پہلی بار کسی حکومت کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...