ایشز سیریز :چوتھا ٹیسٹ ڈرا ،اسمتھ نے سنچری لگاکر بنایا ریکارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st December 2017, 12:49 PM | اسپورٹس |

ملبورن ،30؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ پانچویں اور آخری دن ہفتہ کو ڈرا پرختم ہوا۔ ملبورن میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے کھیل ختم ہونے کے وقت اپنی دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے۔انگلینڈ کی پہلی اننگز 491رنز پر سمٹی تھی۔آسٹریلیا نے 5 میچوں کی سیریز کا تیسراٹیسٹ جیت کر پہلے ہی 3-0کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی تھی۔آسٹریلیا کے کپتان اسٹیوا سمتھ نے 102رنز کی ناقابل تسخیر سنچری بنائی جبکہ وارنر نے 86رنز بنائے۔اوپنر کیمرون بین کراف نے 27اور عثمان خواجہ نے 11رن بنائے۔شان مارش 4رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کا شکار بنے۔مچل مارش 29رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے 244رنز کی ناقابل شکست ڈبل سنچری بنانے والے ایلسٹیر کک کو مین آف دی میچ دیاگیا۔اسمتھ نے 161گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سب سے دھیمی سنچری ہے لیکن وہ سب سے تیز 23سنچری پوری کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 110 ویں اننگز میں 23ویں سنچری بنائی۔ ان سے فاسٹ 23ٹسٹ سنچری آسٹریلیائی بلے باز ڈان بریڈمین(59اننگز) اور ہندوستانی مایہ ناز بلے باز گاوسکر(109)نے پورے کئے ہیں۔اس کے علاوہ بلے اوپنر وارنر نے اپنے کیریئر کی سب سے سست نصف سنچری پوری کی۔اسمتھ اس سال ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔سال 2017 میں انہوں نے 76.76 کی اوسط سے کل 1305رنز بنائے۔اس کے علاوہ آسٹریلیائی کپتان نے سیریز کی اپنی تیسری سنچری لگائی۔ انہوں نے مسلسل ملبورن ٹیسٹ میں چوتھی بار سنچری لگائی اور وہ ایسا کرنے والے ڈان بریڈمین کے کلب میں شامل ہو گئے۔ اسمتھ نے اس سال کی اپنی چھٹی ٹیسٹ سنچری بنائی اور ساتھ ہی سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ریکارڈ کی برابری کی۔پونٹنگ کے نام بھی دو بار ایک سال میں 6ٹیسٹ سنچریاں درج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وراٹ کوہلی اور پرتھوی شا کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے بنا358 رنز

شاندار فارم میں چل رہے کپتان وراٹ کوہلی (64) اور نوجوان پرتھوی شا (66) سمیت پانچ ہندوستانی بلے بازوں نے نصف سنچری جمائے جس کی مدد سے ہندوستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف بارش سے متاثر پریکٹس میچ میں دوسرے دن 358 رن بنائے۔جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے چار اوور میں بغیر کسی نقصان ...

پاکستان کو زبردست جھٹکا: بی سی سی آئی کا ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سےانکار

 ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئندہ ایمرجنگ نیشنس کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکردیا ہے۔ حال ہی میں معاوضے کے سلسلے میں کیس جیتنے والی بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکیا ہے۔

اردویونیورسٹی میں پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ 2018 کا انعقاد یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس میں عمل میں آیا۔ ایک روزہ ٹورنمنٹ کو ریڈ ہلز والی بال ٹیم نے جیت لیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس ...

میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اے ایم یو کے نام سے’مسلم‘ لفظ ہٹانے کی بات نہیں کہی:سابق ہاکی کھلاڑی ظفر اقبال

ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپک کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے رکن رہ چکے ظفر اقبال نے ان کے ذریعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا نام بدلنے کی حمایت کرنے کی خبروں پر نارازگی ظاہر کی ہے۔ظفر نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔اے ایم یو کے طالب علم ...

وراٹ کوہلی ٹاپ پربرقرار، ربادا پھر بنے نمبر ون گیندباز

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی اہم سیریز سے پہلے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پربنے ہوئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا پھر دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔آئی سی سی کی بدھ کو یہاں جاری رینکنگ کے مطابق کوہلی کے 935 پوائنٹس ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ ملنے سے دھون دکھی، بولے ٹریننگ کا اٹھاؤں گا لطف

خراب دور سے گزرنے کے بعد فارم میں واپس آئے شکھر دھون آسٹریلیا سیریز کے لئے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملنے سے شروع میں دکھی تھے لیکن اب وہ اس سے نکل گئے ہیں۔ابھی حال ہی میں ختم ٹی 20 سیریز میں مین آف دی سیریز چنے گئے دھون نے کہاکہ میں تھوڑا سا اداس تھا لیکن میں آگے بڑھ گیا ...