ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا 120رنز سے فاتح، ایشز سیریز میں دو صفر کی برتری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th December 2017, 12:34 AM | اسپورٹس |

ایڈیلیڈ، 06؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دوسری اننگز میں جیت کے لیے انگلینڈ کو 354رنز کا ہدف درکار تھا تاہم جو روٹ کی ٹیم صرف 233رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے پانچ، ہیزل وڈ اور لیون نے دو دو جبکہ پال کمنگز نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے بہترین کھلاڑی آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بلے باز شون مارش رہے جنہوں نے پہلی اننگز میں 126رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔دوسری اننگز میں انگلینڈ کے کامیاب ترین بلے باز کپتان جو روٹ ہی تھے جنہوں نے 67رنز بنائے۔ ان کے علاوہ انگلینڈ کا کوئی بلے باز بھی نصف سنچری تک نہیں پہنچ سکا۔میچ کے پانچویں روز انگلینڈ نے جب بیٹنگ شروع کی تو انہیں اپنی دوسری اننگز کے 354رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے مزید 178رنز درکار تھے اور ان کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ کریز پر جو روٹ 67رنز جبکہ کرس ووکس پانچ رنز پر موجود تھے۔آسٹریلیا کو ایشز حاصل کرنے کے لیے اب تیسرا ٹیسٹ جیتنا ہے جو کہ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے پرتھ میں 1978 کے بعد سے اب تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کی آسٹریلیا میں حالیہ کارکردگی بھی کچھ اچھی نہیں رہی ہے اور انہوں نے سات متواتر ٹیسٹ میچ ہارے ہیں۔ یاد رہے کہ اس وقت ایشز کا اعزاز انگلینڈ کے پاس ہی ہے اور انہیں اسے برقرار رکھنے کے لیے سیریز برابر ہی کرنی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

دبئی کے قریب عجمان میں 16 مارچ سے شروع ہوگا بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ؛ کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران انس مُلا سب سے مہنگے کھلاری

بھٹکل پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اس بار امین سیف اللہ بی پی ایل 2018 کے نام سے  جانا جائے گا جس کا آغاز16 مارچ سے  عجمان کے ایڈن گارڈن گرائونڈ میں ہوگا، البتہ جمعہ کو اس ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی جس میں انس مُلا سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان کے بعد ...