مکہ مسجد بم دھماکہ مقدمہ میں اسیمانند سمیت5ملزمان بری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th April 2018, 2:34 PM | ملکی خبریں |

حیدر آباد،16؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) یہاں کی خصوصی قومی تحقیقاتی ایجنسی عدالت نے مکہ مسجد دھماکے کے پانچوں ملزموں کر بری کر دیا۔ پیرکو اپنے فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی ان پانچوں بشمول اسیمانند کو مجرم ثابت کرنے میں ناکام ہو گئی ۔

اس کیس میں دس افراد ، جو ابھینو بھارت کے اراکین تھے،نابا کمار سیرکار عرف اسیمانند ،دیوندر گپتا، لوکیش شرما عرف اجے تیواڑی، لکشمن داس مہاراج، موہن لال راتیشور اور راجندر چودھری کو اس کیس میں ملزم بنایا گیا تھا۔ دو ملزم رام چندر کلسانگرا اور سندیپ ڈانگے ابی تک فرار ہیں۔ایک کلیدی ملزم اور آر ایس ایس کا فعال کارکن سنیل جوشی پر دوران تحقیقات گولی چلائی گئی تھی۔

واضح ہو کہ حیدر آباد میں تاریخی مکہ مسجد پر پائپ بم دھماکے میں8افراد ہلاک اور 58دیگر زخمی ہو گئے تھے۔18مئی2007کو مکہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد تشدد پر اترے ایک ہجوم پر پولس فائرنگ میں پانچ دیگر ہلاک ہو گئے تھے۔

مقامی پولس کی ابتدائی تحقیقات کے بعد معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا گیا تھا جس نے ایک فرد جرم داخل کی۔اپریل2011میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا۔سماعت کے دوران 226گواہ پیش ہوئے اور411دستاویزات عدالت میں رکھی گئیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...