عصمت دری کے مجرم آسارام کو عمرقید، دیگر قصورواروں کو 20سال کی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 12:59 AM | ملکی خبریں |

جودھپور،25؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) نابالغ لڑکی سے ریپ کے معاملہ میں جودھپور کی خصوصی عدالت نے آسارام کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ایس سی، ایس ٹی کورٹ کے خصوصی جج مدھوسدن شرما کی عدالت نے نابالغ کی عصمت دری معاملہ میں آسارام باپو کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے معاونین شلپی اور شرت چندر کو 20۔ 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ٹی وی رپورٹوں کے مطابق، سزا سنتے ہی آسارام رو پڑے۔ سزا سنتے ہی وہ سر پکڑ کر رونے لگے۔

بتا دیں کہ پوکسو اور ایس سی۔ ایس ٹی ایکٹ سمیت 14 دفعات کے تحت قصوروار قرار دئیے گئے آسارام کو پہلے ہی 10 سال سے لے کر عمرقید کی سزا ہونے تک کی بات کی جا رہی تھی۔ سزا کے اعلان سے پہلے ایس سی۔ ایس ٹی کورٹ کے خصوصی جج مدھوسدن شرما کی عدالت میں آسارام کے وکیلوں نے کہا کہ انہیں کم از کم سزا دی جانی چاہئے کیونکہ ان کی عمر زیادہ ہے۔ بتا دیں کہ آسارام کی عمر فی الحال تقریبا 78 سال ہے۔

قبل ازیں، راجستھان میں جودھپور کی عدالت نے گروكل کی ایک نابالغ لڑکی کی جنسی استحصال کے ملزم کتھا واچک( کہانی سنانے والا) آسارام اور اس کے دو خدمت گذاروں کو مجرم قرار دیا تھا۔ سخت سیکورٹی کے درمیان مرکزی جیل میں بنائی گئی عارضی عدالت میں درج فہرست ذات و قبائل ایکٹ عدالت کے جج مدھو سودن شرما نے آسا رام اور اس کے دو خدمت گذاروں( سیواداروں) شلپی اور شرت چندر کو نابالغ کے جنسی استحصال کرنے کا قصوروار مانا۔

عدالت نے گینگ بنا کر آبروریزی کرنے کے 376 ڈی کے معاملہ میں آسا رام کے چار خدمت گذاروں میں سے شرت چندر، شلپی کو بھی مجرم مانا جبکہ پرکاش اور شیوا کو آزاد کر دیا۔ان میں سے پرکاش کو چھوڑ کرباقی تمام ضمانت پر تھے۔ پرکاش نے جیل میں آسا رام کی خدمت کرنے کے لیے ضمانت نہیں لی تھی۔
دالت نے گینگ بنا کر آبروریزی کرنے کے 376 ڈی کے معاملہ میں آسا رام کے چار خدمت گذاروں میں سے شرت چندر، شلپی کو بھی مجرم مانا جبکہ پرکاش اور شیوا کو آزاد کر دیا۔

عدالت کے فیصلے کے دوران سرخ ٹوپی پہنے آسارام اپنے معروف سفید کپڑے میں اپنی قسمت کا فیصلہ سننے کے لئے موجود تھے۔ شہر میں نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے جودھپور اور خاص کر جیل کے باہر بڑی تعداد میں پولیس فورس موجود تھی۔ آسارام کے آشرم کو کل ہی خالی کرا لیا گیا تھا اور باہر سے آنے والوں پر سخت نگرانی رکھی جا رہی تھی۔ سخت نگرانی کی وجہ سے ہی آج گجرات سے آئے آسارام کے دس بھکت پولیس سے نہیں بچ سکے۔ ان میں سے ایک بھکت مالا لے کر جیل کے مین گیٹ تک پہنچ گیا تھا۔

اگست 2013 سے جاری مقدمے میں متاثرہ لڑکی اپنے بیان سے نہیں ڈگمگائی ۔ اس معاملہ میں استغاثہ کی حمایت میں بیان دینے والے کرپال سنگھ کو مار ڈالا گیا۔ اس دوران بہت سے گواہوں کو اغوا کرکے قتل کرنے کے الزام بھی لگائے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش کے شاہجہان پور کی ایک نابالغ نے آسارام پر جودھپور کے آشرم میں جنسی استحصال کا الزام لگایا تھا۔ وہ چھندواڑہ کے گروكل میں پڑھتی تھی اور اسے دورہ پڑنے کے نام پر ٹیچر نے اسے 13 اگست 2013 کو جودھپور کے منائی آشرم میں بھیجا جہاں دو دن بعد رات دس بجے آسارام نے اس کا جنسی استحصال کیا ۔اس وقت متاثرہ کی عمر 16 سال تھی ۔اس نے دہلی کے کملا مارکیٹ تھانے میں یہ معاملہ درج کرایا تھا جسے بعد میں جودھپور پولیس کو ٹرانسفر کر دياگيا۔متاثرہ کا باپ بھی آسارام کا بھکت تھا۔ آسارام پر پوكسو ایکٹ اور جونايل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے آسا رام کو 31 اگست 2013 میں مدھیہ پردیش کے اندور کے آشرم سے گرفتار کیا تھا اس کے بعد سے وہ جودھپور کے مرکزی جیل میں ہے۔

آسارام نے ذیلی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک 11 بار ضمانت لینے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ اس معاملہ میں آسا رام کی جانب سے کانگریس کے لیڈر کپل سبل، سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی اور سبرامنیم سوامی نے بھی پیروی کی لیکن آسا رام کو نہیں بچا پائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...