مولانا سلمان ندوی کے بیان پر اسدالدین اویسی کا شدید حملہ؛ حیدرآباد میں منعقدہ بورڈ کی سہ روزہ میٹنگ کے آخری دن جلسہ عام میں زبردست خطاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th February 2018, 1:27 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد 12/فروری (ایس او نیوز) اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے حیدرآباد میں منعقدہ بورڈ کی سہ روزہ میٹنگ کے آخری دن جلسہ عام میں زبردست خطاب کرتے ہوئے مولانا سلمان حُسینی ندوی کے حال ہی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے خلاف ٹی وی میڈیا پر دئے گئے بیانات پر زبردست وار کیا اوربورڈ سے الگ ہونے پر اُن کا نام لئے بغیر   مسلمانوں سے کہا  کہ  آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کام  شخصیتوں سے نہیں چل رہا ہے، یہ کام اللہ کے کرم سے چلتا ہے۔لوگ آئیں گے چلے جائیں گے۔ اسدالدین اویسی آج زندہ ہے، کل نہیں رہے گا،  وہ بھی زمین کی غذا بن جائے گا ، اگر کوئی غرور میں یہ کہہ رہا ہے کہ پرسنل لاء بورڈ کی عمر اب ختم ہوچکی ہے تو میں کہتا ہوں کہ حضرت  آپ کی عمر ختم ہوجائے گی، آپ ختم ہوجائیں گے مگر  پرسنل لاء بورڈ زندہ رہے گا۔ اویسی نے مسلمانوں سے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کا ایک ہی ایسا مضبوط ادارہ ہے جس میں  تمام مکتب فکر  کے ذمہ داران موجود ہیں اور وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ہے، مزید کہا کہ یہ بورڈ 45 سال سے کام کررہا ہے۔ انہوں نے مودی کا نام لئیے بغیر اُنہیں فرعون اور نمرود قرار دیا اور کہا کہ ان کا بھی خاتمہ ہوگا۔ اویسی نے یہاں  بھی مولانا سلمان ندوی کا نام لئے بغیر کہا کہ بعض لوگ  حکومت کے اشاروں پر بڑی بڑی باتیں کرکے  ہمارے اکابرین اور بزرگوں کی محنتوں پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں

اویسی نے کہا  کہ مولانا سلمان ندوی ان لوگوں میں شامل ہیں جنھوں نے 2001 میں بابری مسجد کی زمین نہ چھوڑنے کی بات کہی تھی، لیکن اب اپنی ہی باتوں سے پلٹ گئے ہیں۔ مولانا سلمان پر تلخ حملہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسے سبھی لوگوں کا سماجی بائیکاٹ کر دیا جانا چاہیے جو بابری مسجد کی زمین کو رام مندر تعمیر کے لیے دینے کی بات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا سلمان ندوی نے جمعہ سے شروع ہوئی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی 26ویں میٹنگ سے قبل کی شام بنگلورو میں شری شری روی شنکر سے ملاقات کی تھی اور یہ تجویز رکھی تھی کہ 6 دسمبر 1992 تک جس زمین پر بابری مسجد کھڑی تھی اس زمین کو رام مندر تعمیر کے لیے چھوڑ دینا چاہیے اور مسجد کی تعمیر کسی دوسری جگہ کرنی چاہیے۔ اس بیان کے بعد مولانا ندوی کی چہار جانب سے تنقید شروع ہو گئی۔ اویسی کا کہنا ہے کہ ’’وہ (ندوی) کہہ رہے ہیں کہ ان کی تجویز سے ملک میں امن اوراتحاد قائم ہوگا۔ کیا ہم عرب میں اتحاد کے نام پر مسجد اقصیٰ (یروشلم میں الاقصیٰ مسجد) کو بھی چھوڑ دیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...