روی شنکر کے بیان پر اویسی کا جوابی حملہ، کہابی جے پی نے نہیں کیا کبھی مسلمانوں کا احترام
نئی دہلی ، 22 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر مواصلات روی شنکر پرساد کے بیان پر اے آئی ایم چیف اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی کون ہوتی ہے مسلمانوں کو احترام دینے والی، آئین نے ہمیں حق اور احترام دیاہے۔ اویسی نے کہا کہ روی شنکر پرساد کا کہنا کہ میں نے مسلمانوں کو احترام دیا، حق دیا، آخر یہ ہم کون ہیں، مسلمانوں کو حق آئین نے دیا ہے۔اویسی کا یہ بیان روی شنکر پرساد کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ مسلم کمیونٹی کے لوگ ان کی پارٹی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں پھر بھی بی جے پی مسلمانوں کا مکمل احترام کرتی ہے اور نہ ہی کبھی مذہب کی بنیاد پر مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے امتیازی سلوک کرتی ہے۔اویسی نے کہا کہ روی شنکر پرساد کا کہنا کہ میں نے ان کو احترام دیا، حق دیا، آخر یہ ہم کون ہیں، مسلمانوں کو حق آئین نے دیا ہے، یہ حق آئین نے دیا ہے اور آئین میں ان حقوق کو سب کو دینے کی بات کہی گئی ہے۔