توکیابلندشہرتشددمنصوبہ بندتھا؟ جائے حادثہ سے 100میٹر دور اسکول میں بچوں کووقت سے پہلے دیاگیامڈ ڈے میل، اساتذہ نے کہا، گھر بھیجنے کاملاتھاحکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 10:04 PM | ملکی خبریں |

بلند شہر،6دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے بلند شہر میں گؤکشی کے شک میں ہوئے تشدد کے دن وہاں سے مشکل سے 100میٹرکے فاصلے پر بچوں کو اسکول میں وقت سے پہلے ہی مڈڈے میل دے دیا گیا تھا۔اس سکول کے استاد نے بتایا کہ بچوں کو جلد کھانا کھلانے اور انہیں فوری طور پر گھر بھیجنے کاحکم ملاتھا،چنگراوٹھی گاؤں میں ابتدائی اور جونیئر ثانوی اسکول میں، 3 دسمبر کو 150سے زائد طالب علموں کو 11بج کر15منٹ پرمڈ ڈے میل دے دیاگیاتھا،اسی گاؤں میں3دسمبر کو پولیس کے ساتھ 400افراد کاٹکراؤہواتھا،مشکل سے100میٹر کی دوری پرہورہے حالات سے بے خبر ان بچوں کیلئے غیرمعمولی تھا ،جہاں عام طور پر 12بج کر30منٹ پرمڈ ڈے میل دیاجاتاہے ۔اسکول میں باورچی اور کھانا کھلانے والے راج پال سنگھ نے کہا،’’اس دن ہمیں کھانا جلدتقسیم کرنے اور بچوں کو گھر بھیجنے کا حکم ملاتھا۔اس اسکول میں پرائمری کلاسوں کے 107 اور 66جونیئر ثانوی طلبہ ہیں،یہ صبح 9بجے کھلتا ہے اور دوپہر میں تین بجے تک چلتا ہے۔پرائمری اسکول کے انچارج دیش راج سنگھ نے کہا کہ بچوں کو کھانا کھلانے کے بعد انہیں فوری طور پر گھر بھیج دیا گیا تھا۔سنگھ دو اساتذہ اور دوشکسامتروں کے ساتھ کلاس 1سے 5تک کے طلبہ کوپڑھاتے ہیں،اوما رانی 6سے 8ویں تک کے طالب علم کوپڑھاتی ہیں۔پرائمری اور جونیئر سیکنڈری سیکشن دونوں ہی اسی اسکول کے احاطے سے چل رہے ہیں۔سنگھ نے کہا کہ بھیڑ غیر معمولی طورپرچلارہی تھی۔صبح 11بجے بنیادی تعلیمی آفیسر سے ایک پیغام پہنچا تھا،جس میں کہاگیاتھاکہ اجتماع کی وجہ سے حالات اچھے نہیں لگتے ہیں اور بچوں کو کھانا کھلاکر انہیں فورا چھوڑ دیاجائے۔سنگھ نے کہا کہ باہر(میرٹھ) والے اساتذہ کوبھی جلد جانے کے لئے کہا گیا تھا کہ کہیں ایسانہ ہو وہ ٹریفک جام میں پھنس جائیں۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز اسکول سے ہر شخص جلد ہی چلا گیا اور بعد میں ضلع انتظامیہ نے منگل کو تمام اسکولوں کی بندکرنے کا حکم دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...