اروند کجریوال کی ویگن آر کار غازی آباد سے برآمد 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2017, 10:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی نیلے رنگ کی ویگن آر کار غازی آباد سے برآمد ہوئی ہے ۔یہ گاڑی دو دن پہلے دہلی سیکرٹریٹ کے باہر سے چوری ہو گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کار غازی آباد میں مل گئی ہے ۔لیکن ایک سال سے پولیس کونجیب کاسراغ نہیں لگاہے ۔کجریوال اپنے سیاسی کیریئر کے آغاز میں اسی کار کا استعمال کرتے تھے. عام آدمی کے طور پر کجریوال کی شبیہ مضبوط بنانے میں اس کار کا خاصا تعاون رہا ہے ۔ فی الحال اس کار کا استعمال عام آدمی پارٹی کی ایک کارکن کر رہی تھی۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ کارکے متعلق وہ غازی آباد پولیس کے رابطے میں ہے۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہاغازی آباد پولیس کو نیلے رنگ کی ویگن آر کار لاوارث حالت میں ملی، ہمیں لگتا ہے کہ وہ گاڑی وزیر اعلی کی ہی ہے اب پولیس اس کے انجن اور چیسس نمبر کی پڑتال کر رہی ہے ۔ کجریوال نے کل لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ چوری کی یہ واقعہ قومی دارالحکومت خطہ میں مسلسل بڑھ رہی ہے جو بگڑتے قانون و انتظام کی طرف اشارہ کرتی ہے ۔اس واقعہ سے آپ کارکنوں میں ناراضگی تھی. بہت سے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر کجریوال کے ساتھ گاڑی کی تصاویر پوسٹ کیں، خاص طور پر سال 2014 کے یوم جمہوریہ کی تصویر جب وہ پہلی بار دہلی کے وزیر اعلی بنے تھے ۔ سافٹ ویئر انجینئر کندن شرما نے 2013میں ویگن آر گفٹ کی تھی لیکن جب کجریوال اور ان پارٹی اتحادی پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کی راہیں الگ ہوئیں تو گاڑی کو واپس کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ دسمبر 2013 میں وزیر اعلی بننے کے بعد کجریوال نے سرکاری گاڑی کا استعمال کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اپنی پرانی ویگن آر کار کو ترجیح دی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...