اروند کیجریوال نے نامنظور کیا آشوتوش کا استعفی ، کہا : اس جنم میں تو نہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th August 2018, 11:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی15اگست(ایس او نیوز؍ایجنسی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر آشوتوش کے استعفی کو دہلی کے وزیر اعلی اور پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے نامنظور کردیا ہے ۔ کیجریوال نے آشوتوش کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس جنم میں تو وہ استعفی منظور نہیں کرسکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ مسٹر آشوتوش نے بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا ۔

انہوں نے استعفیٰ کے لئے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیا ۔آپ کی قومی مجلس عاملہ کے رکن مسٹر آشوتوش نے ٹوئٹ کیا کہ ہر ایک کاسفر ختم ہوتا ہے۔آپ کے ساتھ میرا ساتھ اچھا / انقلابی رہا اور اب یہ بھی ختم ہوا۔ میں نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) سے استعفی قبول کرنے کی درخواست کی ہے ۔

مسٹر آشوتوش نے کہا کہ یہ مکمل طور پر نجی وجہ سے ہے۔ پارٹی اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ، جنہوں نے میری حمایت کی ۔خیال رہے کہ انہوں نے 2014 میں چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے ’آپ ‘ امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا تھا، تاہم وہ ہار گئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ آپ لیڈر نے 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر پارٹی سے اپنا استعفی دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...