کجریوال نے کنہیاکی فائل3ماہ لٹکائی توخود مل جائے گی منظوری
نئی دہلی،24جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی حکومت جواہر لال نہرو یونیورسٹی ملک مخالف مقدمات چلانے کی اجازت دینے پر قانونی مشورہ لے رہی ہے۔سرکاری ذرائع نے یہ معلومات دی ہیں۔جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور نو دیگر لوگوں کے خلاف دائر چارج شیٹ کو لے کر عدالت نے دہلی پولیس سے سوال کیا تھا کہ انہوں نے مناسب اجازت ؍منظوری کے بغیر ان کے خلاف چارج شیٹ کس طرح دائر کر دیا ہے۔ہفتے کے روز عدالت کے سوال کے بعد سے دہلی آپ کو حکومت اور پولیس کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔دہلی حکومت میں ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے قواعد مقرر کئے ہیں اور پراسیکیوشن کے لئے منظوری دینے کے بعد عمل کیا جائے گا۔اگرحکومت تین ماہ تک اس کی منظوری نہیں دیتی ہے توپولیس کوخود اس کی منطوری مل جائے گی،دہلی پولیس نے 14جنوری کواس سلسلے میں چارج شیٹ دائر کیاتھا۔