ممتاکے منچ سے اروند کجریوال کازبردست حملہ، مودی۔ شاہ نے 5سالوں میں وہ کردیاجو پاکستان اب تک نہ کرسکا، مسلمانوں کونشانہ بنایاگیا،خواتین کوگالی دینے والوں کووزیراعظم فالوکرتے ہیں

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th January 2019, 2:23 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ:19/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے کنوینر اروندکجریوال ممتابنرجی کی ریلی میں مغربی بنگال میں شامل ہوئے۔دہلی کے وزیراعلیٰ نے مودی اوربی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے خلاف آواز بلند کی۔کجریوال نے کہا کہ مودی نے وعدخلافی کی ہے۔مودی جی کی نوٹ بندی کی وجہ سے سو لاکھ نوکریاں ختم ہو ئی ہیں،آج ملک کے کسانوں دردرکی ٹھوکر کھا رہے ہیں،آج ملک کے کسانوں میں بی جے پی کے خلاف ناراضگی ہے ،کسان خودکشی کررہے ہیں،کسان کی فصل بربادہوتی ہے تویہ کہتے ہیں انشورنس کمپنیوں سے پیسہ لے لو،جب کسان انشورنس کمپنیوں کے پاس جاتے ہیں، تو پھر کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جاتا ہے۔مودی جی کے دوست انشورنس کمپنیوں کے مالکان ہیں۔آپ کے آرگنائزر نے کہا کہ ہمارے ملک کے وزیراعظم ٹویٹر پر ان لوگوں کوفالو کرتے ہیں جو اس ملک کی خواتین کو گالیا دیتے ہیں،جگہ جگہ دلتوں کوہجومی تشددمیں ماراجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو تشدد کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔گزشتہ 70سالوں میں بہت سی طاقتیں ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی، 70سالوں میں پاکستان نے جو نہیں کیا، مودی اور امت شاہ نے پانچ برسوں میں وہ کردیا۔اروندکجریوال نے کہا کہ مودی اور شاہ نے پانچ سالوں میں اس ملک میں زہر پھیلایا ہے،جو پاکستان 70سال میں نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جوڑا ملک کو برباد کرے گا،میں جتناسوچتاہوں اتناہی کانپنے لگتاہوں،اگر یہ جوڑا 2019میں پھر آتا ہے، تو ملک تباہ ہوجائے گا،یہ ملک کو توڑ دے گا۔کجریوال نے اپیل کی کہ ہمیں دہلی سے مودی اور امت شاہ کو اقتدار سے نکالنا ہوگا۔دہلی کے وزیر اعلی نے امت شاہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں پہلے امت شاہ نے ایک ریلی میں کہا تھا کہ اگر 2019میں بی جے پی کی حکومت دوبارہ تشکیل ہوجائے تو ہم 50سال تک رہیں گے،وہ دونوں ملک کے آئین کو تبدیل کردیں گے۔مودی اور شاہ کا مقصد وہی ہے جو ہٹلر کا تھا؟ وہ اس ملک سے جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں،کچھ بھی کرو لیکن جوڑے کو دوبارہ دوبارہ اقتدار میں نہ آنے دو۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی نہیں ہوگاتو کون ہوگا؟میں ان سے کہتا ہوں کہ 2019انتخابات وزیر اعظم ہونے کا انتخاب نہیں ہے، مودی اور شاہ کوہٹانے کاانتخاب ہے۔دوستوں یاد رکھو مودی اور شاہ جانے واہے ہیں، اچھے دن آ نے والے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...