مودی معافی مانگیں ،دہلی حکومت کوپریشان کیاجارہاہے،ریاستی وزیرکے گھرچھاپے ماری پرکجرایوال نے گھیرا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2018, 9:16 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،10؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو وزیر کیلاش گہلوت کے احاطے پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کے بعدکہاہے کہ دہلی حکومت کو مسلسل پریشان کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔حکام نے آج بتایا ہے کہ دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گہلوت سے جڑے کئی احاطے پر مبینہ ٹیکس چوری کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں آج صبح محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ ماری کی۔کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ نیرو مودی اور مالیا سے دوستی اور ہم پر چھاپہ ماری؟ مودی جی آپ نے مجھ پر، ستیندر اور منیش پر چھاپے پڑوائے، ان کے چھاپوں کا کیا ہوا؟ ان میں کچھ نہیں نکلا۔لہٰذا آپ ایک اور چھاپے ماری سے پہلے دہلی کے لوگوں کی طرف سے منتخب کردہ حکومت کو پریشان کرنے کے لئے ان سے معافی مانگ لیں۔حکام نے بتایا کہ قومی دارالحکومت اور ارد گرد کے علاقوں میں کم از کم 16 مقامات پر چھاپے ماری کی گئی۔عام آدمی پارٹی نے اس چھاپے ماری کو خبر کے لئے کی گئی کارروائی بتایا۔آپ ترجمان سوربھ بھاردواج نے سی بی آئی، ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس سمیت مرکزی ایجنسیوں سے کہا کہ آپ کورہنماؤں اور وزراء کے یہاں چھاپہ ماری کے دوران بدعنوانی سے متعلق کچھ بھی ملتا ہے تو اس کوعام کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی چھاپہ ماری کی ایسی کارروائی ہوئی ہیں۔لیکن ان میں کچھ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی چارج شیٹ دائر کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔