ممتا بنرجی اور چندرابابو پر ارون جیٹلی کا حملہ، جن کے پاس چھپانے کیلئے بہت کچھ وہی اپنی ریاست میں گھسنے نہیں دیتے سی بی آئی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 18th November 2018, 1:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:17/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کے وزراء اعلی کے ذریعہ اپنی ریاست میں سی بی آئی کی تحقیقات سے روکنے کے فیصلے پرپلٹ وارکیاہے ۔انہوں نے ہفتے کو کہا کہ جن کے پاس چھپانے کے لئے بہت کچھ ہوتا ہے ،وہی سی بی آئی کو اپنی ریاست میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔ارون جیٹلی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ڈر ہے کہ ریاست میں تحقیقات کے لئے سی بی آئی کے آنے سے ان کے بہت سے کارنامے سب کے سامنے آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی ریاست نہیں ہے جہاں بدعنوانی نہیں ہوتی ہو۔ایسے میں سی بی آئی کو روکنا، خود کو بچانے کی کوشش کر نا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ممتا بنرجی اور چندرابابو نائیڈو نے اپنی اپنی ریاست میں تحقیقات کیلئے سی بی آئی کو دی گئی عام رضامندے کو واپس لے لیا تھا۔اس کے بارے میں اپوزیشن نے الزام لگایاکہ مرکز میں نریندر مودی حکومت کی طرف سے مرکزی اداروں کے غلط استعمال کی وجہ سے ریاستوں کا اعتماد کم ہورہاہے۔
سی بی آئی اب ان ریاستوں میں عدالتی احکام والے معاملات اورم اور مرکزی حکومت کے حکام کے خلاف مقدمات کوچھوڑکر کسی قسم کی تحقیقات کے لئے ریاستی حکومت کی اجازت کی ضرورت ہوگی۔آندھرا پردیش میں تیلگو دیشم پارٹی کی حکومت ہے جس کے مکھیاچندرابابو نائیڈو ہیں جبکہ ممتا بنرجی مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...