ارون جیٹلی نے پی این بی گھوٹالہ کو لے کربینک انتظامیہ کی تنقید کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th February 2018, 12:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،24؍ فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے 11,400 کروڑ روپے کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) گھوٹالے کے لئے بینک ملازمین کی ناکافی نگرانی اور ڈھیلے بینک انتظام کو آج ذمہ دار بتایا۔انہوں نے کہا کہ گھوٹالے بازوں کو سزا دینے کے لیے اگرضرورت پڑی تو قوانین کو سخت کیا جائے گا۔اس ہفتے میں گھوٹالے پر دوسری بار خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کچھ کاروباری طبقے میں اخلاقیات کی کمی کی تنقید کی۔انہوں نے مجرم نیرومودی یا پی این بی کا نام لیے بغیر کہا کہ جس وقت گھوٹالہ ہو رہا تھا اس وقت کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا اس طرح کی خاموشی تشویش ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ بینک میں چل رہی سرگرمیوں سے منیجرکے انتظام کی جہالت بھی پریشان کرنے والی ہے۔جیٹلی نے کہاکہ نظام میں اکاؤنٹنگ ٹیسٹ کے کئی سطح ہیں جو یا تو انہیں دیکھتی ہی نہیں ہیں یا لاپرواہی کے ساتھ فوری طور پر کام کرتے ہیں۔اس طرح کی نگرانی ناکافی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ جس نے بھی یہ کیا اسے تفتیش کے دوران پکڑ لیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ نظام میں ریگولیٹرز کے اہم کردار ہوتے ہیں۔ ریگولیٹر ہی بالآخر قوانین کا تعین کرتے ہیں اور انہیں تیسری آنکھ ہمیشہ کھلی رکھنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ملک میں ہم سیاستدان لوگ جوابدہ ہیں میں ریگولیٹر نہیں۔یہ اسکینڈل بتاتے ہیں کہ قوانین میں جہاں کمی ہے اس کوسخت کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ گھوٹالے بازوں کو پکڑنے اور ان کے خلاف سخت قدم اٹھانے کے لئے اگر ضروری ہوا تو قوانین آنے والے وقت میں سخت کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کرقرض دہندہ قرضدارکے درمیان تعلقات میں غیر اخلاقی رویے کو ختم کرناضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ضرورت پڑی تو ملوث افراد کو سزا دینے کے لئے قوانین کو سخت کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ جب میں برتاؤ میں اخلاقیات کی بات کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ یہ ہندوستان میں سنگین مسئلہ ہے۔کاروباری دنیا کو حکومت نے کیا کیا یہ پوچھتے رہنے کے بجائے اپنے اندر بھی دیکھنا چاہئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...