ملک کے آئینی اداروں کو برباد کرنے والوں سے بچانے کا وقت: ارون جیٹلی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th February 2019, 1:27 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی10فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس پردفاعی فورسز، عدلیہ اور ریزرو بینک کے خلاف فرضی مہم چلانے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے اتوار کو کہا کہ ملک اور ملک کے آئینی اداروں کو برباد کرنے والوں سے بچانے کا وقت آ گیا ہے۔

وزیر نے فیس بک پوسٹ میں الزام لگایا کہ کانگریس قیادت حکومتیں ریزرو بینک، عدلیہ اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) جیسے اداروں میں مداخلت کرتی رہی تھیں۔امریکہ سے علاج کروا کے ہفتہ کو ملک واپس ہوئے جیٹلی نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ملک اور اس کے آئینی اداروں کو برباد کرنے والوں سے بچایا جائے۔

جیٹلی نے اداروں پر حملہ، تازہ ترین جھوٹ کے عنوان سے لکھے پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں کئی فرضی مہم چلائے گئے ، جنہیں زیادہ تر توجہ نہیں ملی کیونکہ جھوٹ زیادہ وقت تک نہیں رہتا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل ایک کے بعد ایک جھوٹے پروپیگنڈے مہم چلائی ۔

جیٹلی نے کہا کہ مغربی بنگال میں’ جمہوریت سنگین‘ خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران وہاں نہیں جا سکتے، ریلیاں روکی جارہی ہیں اور رتھ یاترا کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ان ہی مسائل پر کانگریس کا رخ الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کے لئے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو خاندانی نظام میں تبدیل کرنے کی ممکنہ کوشش کرتے ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...